ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ: بھارت کی یو ایس اے کے خلاف سات وکٹوں سے کامیابی

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 25 (گروپ اے)

بھارت بمقابلہ یوایس اے

(India vs USA)

نساؤکاؤنٹی،نیویارک

12جون 2024ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ کےگروپ اے کے میچ میں بھارت نےمیزبان امریکا کو سات وکٹوں سے ہراکرسپر ایٹ مرحلہ میں کوالیفائی کرلیا۔امریکا کی جانب سے دیا گیا 111 رنز کا ٹارگٹ بھارتی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پوراکرلیا۔

نیویارک کے نساؤکاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس آخری میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرمانے ٹاس جیت کرباؤلنگ کافیصلہ کیا۔پہلے ہی اوورمیں عرشدیپ سنگھ(Arshdeep Singh) نے یوایس اے کے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔بعدازاں نتیش کمار(Nitish Kumar)نے 27 اور اسٹیون ٹیلر (Steven Taylor)نے 24 رنز کے ساتھ ٹیم کو سہارادیا۔بلےبازی کے لئے ایک بارپھر مشکل وکٹ پرامریکی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔

بھارت کی طرف سےعرشدیپ سنگھ نے4 اوور میں 9 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ہاردک پانڈیا(Hardik Pandya) نے 2 اور اکشر پٹیل(Axar Patel) نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی کپتان روہت شرما(Rohit Sharma) 3 جبکہ ویرات کوہلی(Virat Kohli) بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔دونوں کھلاڑیوں کو بھارت نژادسورابھ نتراوالکر(Saurabh Netravalkar)نے آؤٹ کیا۔

اس کے بعدسوریا کمار یادیو(Suryakumar Yadav) نے پہلے رشبھ پنت(Rishabh Pant) اور پھر شیوَم دُوبے (Shivam Dube) کے ساتھ ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو اہم جیت سے ہمکنار کروایا۔سوریاکمایادیونے 50 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

عرشدیپ سنگھ کو عمدہ باؤلنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 (رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button