وقفِ نو کارنر

وقفِ نو کارنر

ساڑھے 14 تا 15 سال کی عمر کے واقفینِ نو اور واقفاتِ نو:

٭… باترجمہ پڑھیں: ساتواں اور آٹھواں پارہ۔

٭… حفظ کریں: سورت حم السجدۃ 34تا36، سورۃ الحشر آیات 19تا 25، سورۃ الصف آیات 1تا 15، سورۃ الجمعۃ آیات 1 تا 12۔

٭… باترجمہ حفظ کریں: سورۃ الزلزال، سورۃ التین ، سورت الم نشرح، سورۃ الضحیٰ۔

٭… دعائیں یاد کریں: آئینہ دیکھنے کی، نیا کپڑا پہننے کی، نیا چاند دیکھنے کی، روزہ افطار کرنے کی دعائیں

٭… نظم یاد کریں: نور ِفرقاں ہے جو…، اک نہ اک دن پیش ہوگا…(درثمین 10 اشعار)، نونہالانِ جماعت… (کلامِ محمود)، ہیں بادہ مست بادہ… (کلامِ طاہر)

٭…صفاتِ باری تعالیٰ مع ترجمہ یاد کریں:

الحَیُّ:ہمیشہ سے زندہ۔ الْقَیُّوْمُ: اپنی ذات میں قائم اور قائم رکھنے والا۔ الْمَاجِدُ: عزت دینے والا۔ الْوَاحِدُ:اکیلا۔ الْصَّمَدُ: بے نیاز، الْقَادِرُ: طاقت/قابو رکھنے والا، غالب۔ الْمُقْتَدِرُ:قدرت رکھنے والا۔ الْمُقَدِّمُ:آگے کرنے والا۔ الْمُؤَخِّرُ: پیچھے کرنے والا۔ الْاَوَّلُ:سب سے پہلا، الْآخِرُ: سب سے آخری، الظَّاہِرُ:صاف، واضح، کھلا ہوا۔ الْبَاطِنُ: پوشیدہ، چھپا ہوا، الْوَالِیُ:کام سنبھالنے والا۔

٭… آداب: علم کے آداب مطالعہ کریں

٭… مطالعہ کریں: کشتیٔ نوح (از حضرت مسیح موعودؑ)، عمومی مسائل سیکھنے کی لیے: تربیتی نصاب، دینی معلومات کا بنیادی نصاب

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button