متفرق

ربوہ کا موسم (۷تا۱۳؍جون۲۰۲۴ء)

کچھ عرصے سے پاکستان میں جاری شدید گرمی کی لہر میں اب کسی حد تک کمی محسوس ہورہی ہے ۔ دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ ربوہ میں بھی اس لہر نے اکثر لوگوں کو متاثر کیا ۔ بعض جگہوں پر حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا، لو سے بچنے کا نسخہ بھی تقسیم کیا گیا۔جو یہ ہے ۔ بیلا ڈونا 30، گلونائن30 اور نیٹرم میور30 یہ ادویات ملا کر دن میں تین مرتبہ لینی چاہئیں نیز جب بھی گرمی میں نکلیں ان کا ایک ڈوز ضرور لے لیں۔ اس کے ساتھ ہی گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی سامنے رکھنے کی ہدایات دی گئیں ۔

یہ ہفتہ مجموعی طور پر گرم اور خشک گزرا۔ کیونکہ یہ موسم آندھی اور طوفان آنے کا کہلاتا ہے اس لیے تیز ہوائیں مٹی کو اٹھائے ہوئے چلتی رہیں ۔۷؍جون جمعۃ المبارک کا دن بھی گرم تھا ، شام کو آندھی آئی اور موسم قدرے ٹھنڈا ہوگیا۔ ہفتہ کی صبح کو ہلکی ٹھنڈی ہوا چلتی رہی جو دوپہر تک لو کی شکل اختیار کرگئی۔ اتوار کو گرمی میں کسی حد تک کمی واقع ہوئی۔ سوموار کا دن بھی گرم ہی تھا تاہم ہلکے بادل آسمان پر موجود تھے۔ جس کی وجہ سے سورج کی تمازت پوری طرح زمین پر نہیں پہنچ رہی تھی۔ منگل کو گرمی کافی تھی جس کی وجہ سےفضا میں گرم دباؤ بننے سے شام کو آندھی اور طوفان نے شہر کو آگھیرا۔ مٹی تو جلد ختم ہوگئی لیکن اچھی ہوا رات گئے تک چلتی رہی۔ بدھ کو گرمی زیادہ تھی،دن بھر لو چلتی رہی اور رات کے وقت موسم کچھ معتدل ہوگیا۔ جمعرات کو بھی اسی طرح کا موسم تھا ۔ عصر کے بعد مغرب کی سائیڈ سے بادل نمودار ہوئے جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز آندھی میں بدل گئے ۔ آندھی کچھ دیر تک تھم گئی لیکن اس کی ایک اہم بات یہ تھی کہ یہ آندھی گرم ہوا لیے ہوئے تھی، یوں لگتا تھا کہ دوپہر کے وقت کی لو کی رفتار تیز ہوگئی ہے، جس میں ساتھ مٹی بھی ہے۔ اس ہفتہ کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۴۳؍ اور کم سے کم ۲۷؍درجہ سینٹی گریڈ تھا ۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button