ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ: سُپراَیٹ گروپ وَن میں بھارت کی افغانستان کے خلاف 47 رنز سے شاندار کامیابی

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 43  (گروپ 1۔سُپراَیٹ)

بھارت بمقابلہ افغانستان

(India vs Afghanistan)

برج ٹاؤن۔باربیڈوس

20جون 2024ء

آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے super eightمرحلے میں بھارت نے افغانستان کے خلاف47رنزسے فتح حاصل کی۔برج ٹاؤن کے کنزنگٹن اوول میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کربیٹنگ کی اور مشکل کنڈیشنزمیں مقررہ اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 181رنزبنائے۔جس کے جواب میں افغانی ٹیم 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی جانب سے سب سے کامیاب بلےبازسوریاکماریادیو(Suryakumar Yadav)رہے جنہوں نے 28گیندوں پربرق رفتار53رنز کی شاندار باری کھیلی جس میں تین چھکے اورپانچ چوکے شامل تھے۔رشبھ پنت(Rishabh Pant) نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور 11 گیندوں پر 20 رنزبنائے۔ویرات کوہلی(Virat Kohli)نے24جبکہ ہاردک پانڈیا(Hardik Pandya)نے32رنزکی اہم اننگز کھیلی۔یوں بھارتی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 181 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی اور راشد خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے بلےباز بھارتی باؤلرز کے سامنے بے بس دکھائی دیے اور پوری ٹیم 134 رنز بنا کر آخری اوور کی آخری گیند پر آل آؤٹ ہوگئی۔افغانستان کی جانب عظمت اللہ عمرزئی 26 رنز بنا کرنمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا(Jasprit Bumrah) نے چاراوورزمیں محض 7رنزدے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عرشدیپ سنگھ(Arshdeep Singh) نے بھی تین وکٹیں اڑائیں تاہم عمدہ بیٹنگ پرفارمنس پر بھارت کے سوریا کمار یادیو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سپر ایٹ راؤنڈ میں بھارت کا دوسرامقابلہ بنگلادیش کے ساتھ22جون کونارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں ہوگا جبکہ اسی روز دوسرا میچ کنگزٹاؤن،سینٹ ونسنٹ میں آسٹریلیااورافغانستان کی ٹیموں کے مابین کھیلاجائے گا۔

 (رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button