ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ:سپراَیٹ مرحلےمیں بھارت کی بنگلادیش کے خلاف 50رنزسے کامیابی

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 47  (گروپ 1۔سُپراَیٹ)

بنگلادیش بمقابلہ بھارت

(India vs Bangladesh)

North Sound, Antigua & Barbuda

22جون 2024ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ 2024ء میں بھارت نے بنگلادیش کو 50 رنز سے شکست دے دی۔اس فتح کےساتھ بھارت کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔

نارتھ ساؤنڈ کے Sir Vivian Richardsاسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلےبیٹنگ کی دعوت دی۔اوپنرزنےجارحانہ آغازفراہم کیا تاہم روہت شرما(Rohit Sharma)گیارہ گیندوں پر 23 رنز بناکرثاقب الحسن کا شکار بنے۔ویرات کوہلی(Virat Kohli)اور رشبھ پنت(Rishabh Pant)نے تیزرفتاری سے رنز بنانے کاسلسلہ جاری رکھا۔اوردوسری وکٹ کی شراکت میں 42رنزکا اضافہ کیا۔ویرات کوہلی 37اورسوریاکماریادیو صرف 6رنزبناکرایک ہی اوور میں تنظیم حسن ثاقب کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔رشبھ پنت36رنزبناکر واپس لوٹے جس کےبعد ہاردک پانڈیا(Hardik Pandya)اورشیوَم دُوبے(Shivam Dube)نے شانداربلےبازی کی۔دوبے 24گیندوں پر 34رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ پانڈیا27گیندوں پر50رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔

یوں بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن ثاقب اور رشاد حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔کپتان نجم الحسن شانتو 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اوپنرتنزید حسن نے 29،جبکہ رشاد حسین نے 24رنزبنائے۔

بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر جسپریت بمرا(Jasprit Bumrah) نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 13 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔کلدیپ یادیو(Kuldeep Yadav) نے19رنزکےعوض تین جبکہ عرشدیپ سنگھ(Arshdeep Singh) نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہاردک پانڈیا کونصف سینچری بنانے اور ایک وکٹ حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سپرایٹ مرحلے میں24جون کو بھارت اپناآخری میچ آسٹریلیا کےخلاف کھیلے گا جبکہ اسی روزدوسرے میچ میں بنگلادیش کا سامناافغانستان سے ہوگا۔

 (رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button