یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ Idar-Oberstein، جرمنی کی حالیہ مساعی

پہلا جلسہ یوم خلافت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جرمنی کے صوبہ Rheinland-Pfalz کی جماعت Idar-Oberstein کو اپنا پہلا جلسہ یوم خلافت مورخہ ۲۰؍مئی۲۰۲۴ء بروز سوموار شام چار بجے منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسے کا آغاز مکرم ناصر احمد خان صاحب صدر جماعت کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ پہلی تقریر جرمن میں مکرم سمیع اللہ خان صاحب نے ’’اس زمانہ میں خلافت کی ضرورت و اہمیت‘‘ کے موضوع پر کی جس کے بعد حاضرین سے اردو میں اس جرمن تقریر کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کو کہا گیا۔ بعدہٗ خاکسار(مربی سلسلہ) نے ’’خلافت احمدیہ اور جماعت کا باہمی پیار کا تعلق‘‘ پر تقریر کی۔ایک کوئز پروگرام میں خدام اور اطفال سے خلافت کےموضوع پر سوالات کیے گئے۔ ممبرات لجنہ اماء اللہ نے بھی اس جلسہ میں شمولیت کی ۔ آخرپر تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ جلسہ کی حاضری ۷۸؍رہی۔

اللہ تعالیٰ سب شاملین کو خلافت کی برکات سے احسن رنگ میں فائدہ اُٹھانے کی توفیق عطا فرئے۔ آمین

سیلاب کے بعد وقارعمل کا اہتمام

حال ہی میں جرمنی کے دو صوبوں Rheinland-Pfalz اور Saarland میں سیلاب آیا جس میں جماعت Idar-Obersteinکے خدام و انصار نے Rheinland-Pfalz کے ایک گاؤں Kirn میں وقار عمل کیا۔ اس گاؤں میں جماعت کے افراد کے بھی چند گھر ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے وہ تمام محفوظ رہے۔ نشیبی علاقوں میں کئی دوسرے گھروں میں بارش کے پانی نے سیلاب کی صورت پیدا کر دی ۔جب اس کی اطلاع جماعت احمدیہ کے صدر مکرم ناصر احمد خان صاحب اور قائدمکرم سمیع اللہ خان صاحب تک پہنچی تو انہوں نے فوراً ان افراد کی مدد کرنے کے لیے جماعت کے افراد سے رابطہ کیا اور وقار عمل کے لیے مورخہ ۲۲؍مئی کی تاریخ طے پائی۔ چنانچہ جماعت کے دس خدام اوردو انصار نے اس میں شرکت کی اور لوگوں کا سامان گھروں سے نکالنے میں خاص طور پر مدد فراہم کی۔ اس عمل کو یہاں کی انتظامیہ اور رہنے والوں نے سراہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔

(رپورٹ: جاوید اقبال ناصر۔ مربی سلسلہ جرمنی وٹلش)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button