افریقہ (رپورٹس)

جامعۃ المبشرین گھانا میں سالانہ ورزشی مقابلہ جات کا انعقاد

(فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گھانا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعۃ المبشرین میں امسال مورخہ ۷تا۹؍مئی ۲۰۲۴ء کو سالانہ ورزشی مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں کی تیاری کے لیے اساتذہ جامعہ کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ایک ٹیم نے کام کیا۔ سالانہ کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے طلبہ کو مختلف شعبہ جات میں تقسیم کیا گیاجن میں شعبہ تیاری میدان، طعام و ریفریشمنٹ، وقارعمل و سیکیورٹی،فوٹو گرافی و آب رسانی،انعامات، نتائج اور ابتدائی طبی امداد کے شعبہ جات شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی مکرم رضوان کوثر صاحب استاد جامعۃ المبشرین گھانا تھے۔ تقریب کا آغاز مورخہ ۷؍مئی صبح آٹھ بجے جامعۃ المبشرین کے فٹ بال گراؤنڈ میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے طلبہ کوچند نصائح کیں اورمعلم عبدالمجید علی صاحب استاد جامعہ نے عمومی ہدایات دیں۔ بعد ازاں طلبہ نے اپنے اپنے گروپ نگران کے ہمراہ روٹ مارچ کیا۔ افتتاحی تقریب کا اختتام دعا سے ہوا۔

امسال جامعہ کے طلبہ، اساتذہ اور جامعہ کے کارکنان کے مابین کُل ۲۹؍ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔ طلبہ کے ورزشی مقابلہ جات میں ۱۸؍انفرادی اور چھ اجتماعی مقابلہ جات تھے۔

اساتذہ جامعہ کاایک اجتماعی مقابلہ (والی بال ) اور ایک انفرادی مقابلہ(کک ٹو سکور) کروایا گیا۔اسی طرح جامعہ کارکنان کے دو انفرادی (کک ٹو سکور اور سو میٹر دوڑ)اور ایک اجتماعی مقابلہ( والی بال) کروایا گیا۔امسال مجموعی لحاظ سےطلبہ کے چار گروپس میں سےصداقت گروپ پہلے نمبر پر رہا۔

ان مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنز لینے والے طلبہ، اساتذہ، کارکنان اور گروپس کو مورخہ ۹؍مئی کو سالانہ کھیلوں کی اختتامی تقریب کے موقع پر انعامات سے نوازا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی اکرافوا کے چیف محترم جیابنگ ہشتم صاحب تھے۔

(رپورٹ: فہیم احمد خادم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button