ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء

ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ:افغانستان بنگلادیش کے خلاف فتح کےساتھ پہلی بارورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء

میچ نمبر: 52  (گروپ 1۔سُپراَیٹ)

افغانستان بمقابلہ بنگلادیش

(Bangladesh vs Afghanistan)

Kingstown, Saint Vincent & the Grenadines

24جون 2024ء

افغانستان نے بنگلادیش کے خلاف سنسنی خیزمقابلہ کے بعد 8 رنز سےفتح حاصل کرکے پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔جہاں 26جون کو ان کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ٹرینیڈاڈمیں ہوگا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کی اور مشکل کنڈیشنزمیں بنگلادیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بنگلادیش کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا تاہم بارش سے متعددبارمتاثرہ اس میچ میں بنگلادیشی ٹیم 17.5 اوورز میں 105رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔جبکہ DLSقانون کے مطابق بنگلادیش کے لیے 19اوورزمیں 114رنزکاٹارگٹ مقررہواتھا۔

افغانستان کی طرف سے ایک مرتبہ پھروکٹ کیپربلےباز رحمٰن اللہ گرباز(Rahmanullah Gurbaz) سب سے زیادہ 43 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے ابراہیم زادران(Ibrahim Zadran)کے ساتھ مل کر اپنی ٹیم کو59رنزکاآغازفراہم کیا۔تاہم بیٹنگ کے لیے Pitchکافی دشوارتھی جس کی وجہ سے افغانستان 20اوورزمیں 115رنزہی بناسکا۔

کپتان راشد خان نے آخری اوورزمیں تین چھکے لگاکر اہم ترین رنزکااضافہ کیا۔

بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے26رنزدے کرتین جبکہ مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 میچ کی دوسری اننگزبھی اتارچڑاؤ سےبھرپوررہی اور بنگلادیش کی کوششوں میں بارش بھی مخل رہی۔تاہم افغانستان ٹیم کی محنت رنگ لائی اور انہوں نے بظاہر کم اسکور کے باوجود بہترین کھیل پیش کرکے یادگارفتح اپنے نام کی۔

بنگلادیش کےاوپنر لٹن داس (Litton Das)54 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے لیکن ان کے ساتھ کوئی بھی بلےبازجم کرنہ کھیل سکا۔

بنگلادیش نے ابتدائی چھ اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پر46رنزبنائے۔لیکن اس کے بعد یکے بعددیگرے بنگلادیشی بلےبازاپنی وکٹیں گنواتے رہے۔

میچ کے فیصلہ کن لمحات میں بنگلادیش کو جیت کے لیے 9گیندوں پر9رنزدرکار تھے۔اس موقع پر نوین الحق نے لگاتاردوکھلاڑیوں کوآؤٹ کرکےاپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔یوں بنگلادیش کے ساتھ ساتھ آسٹریلیابھی ورلڈکپ سے باہرہوگیا۔

افغانستان کے راشد خان نے 23 رن دے کر چار اور نوین الحق نے 26 رنزکے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیااور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔


 (رپورٹ:ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button