افریقہ (رپورٹس)

مدرسۃ الحفظ سیرالیون کے پانچویں طالب علم کا تکمیلِ حفظِ قرآن کا اعزاز

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۸؍جون ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ مدرسۃ الحفظ سیرالیون کے طالب علم عزیزم محمد عثمان ییلا نے مدرسۃ الحفظ کے پانچویں حافظ قرآن ہونے کا بابرکت اعزاز اپنے نام کیا۔ فالحمدللہ

عزیزم مکرم عثمان ییلا (Osman Yillah) صاحب آف لنگے کے صاحبزادے ہیں اور ان کا تعلق سیرالیون کی جماعت بائیلور (Bailor) لنگے (Lungi) ریجن سے ہے۔ ایک سال آٹھ ماہ اور آٹھ دن میں خاکسار (استاد مدرسۃالحفظ سیرالیون) کی زیرِ نگرانی قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا۔ مورخہ ۸؍جون کو جامعۃ المبشرین سیرالیون میں ایک مختصر دعائیہ تقریب میں مکرم عقیل احمد صاحب ریجنل مبلغ Bo ریجن نے آخری سبق سنا۔

عزیزم کو دورانِ تعلیم دو سال رمضان المبارک میں اپنے ریجن کے علاوہ Makeni ریجن میں بھی نماز تراویح پڑھانے کی توفیق ملی۔

اِس وقت زیرِ تعلیم طلبہ کی کُل تعداد ۱۵؍ ہے جن میں ۱۴؍کا تعلق سیرالیون سے ہے جبکہ ایک طالب علم پاکستانی ہیں۔

(رپورٹ: حافظ اسداللہ وحید۔ مربی سلسلہ و استاد مدرسۃ الحفظ سیرالیون)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button