کلام حضرت مصلح موعود ؓ

بحضور ربِّ وَدُود

کلام حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ

با دلِ ریش و حالِ زار گیا

اس کی درگہ میں بار بار گیا

دلِ اندوہگیں کو لے کر ساتھ

چاک دامان و اشکبار گیا

آہیں بھرتا ہوا، ہوا حاضر

سینہ کوبان و سوگوار گیا

ساری عرضوں کا پر ملا یہ جواب

ہم نے مانا ترا قرار گیا

پر تجھے کیا محلِّ شکوہ ہے

یار کے پاس اُس کا یار گیا

(کلام محمودمع فرہنگ صفحہ ۲۳۹)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button