جلسہ سالانہ

جماعت احمدیہ ہالینڈ کے ۴۲ویں جلسہ سالانہ کا پہلا دن

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

خدا تعالیٰ کے خاص فضل اور رحم اور حضور انور کی  رہنمائی اور دعا سے جماعت احمدیہ ہالینڈ کو مورخہ ۲۸ تا ۳۰؍جون  کو اپنا ۴۲واں جلسہ سالانہ بمقام فیئرھاؤتن نزد ننسپیت، منعقد کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔الحمد للہ علیٰ ذالک۔

امسال جلسہ سالانہ کا مرکزی موضوع خلافت انسانی اقدار کی بہترین راہ نما ہے۔ جلسہ سالانہ ہالینڈ میں امسال مکرم عطا المجیب راشدصاحب امام مسجد فضل لندن نے بطور  مہمان خصوصی شرکت کی۔

جلسہ کا پہلا دن       

مورخہ ۲۸؍جون کو صبح نو بجے کے قریب رجسٹریشن شروع ہوئی۔ پورے ملک سے احباب جماعت گاڑیوں اور ٹرینوں پر سفر کرکے اس بابرکت جلسہ میں شمولیت کے لیے پہنچے۔

اس میں بڑی تعداد ان لوگوں کی ہے جو کچھ عرصہ پہلے پاکستان سے آئے ہیں اور اسائیلم کیمپس میں رہ رہے ہیں۔

آج صبح  مکرم ہبة النورVerhagen صاحب امیر جماعت ہالینڈ نے مشنری انچارج مکرم نعیم احمد وڑائچ صاحب اور افسر جلسہ سالانہ مکرم چوہدری مبشر احمد صاحب کے ساتھ انتظامات کا معائنہ کیا۔

جلسہ کا آغاز دوپہر ایک بجے کے قریب پرچم کشائی سے ہوا مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ ہالینڈ نے ہالینڈ کا جھنڈا اور مکرم عطا المجیب راشدصاحب مہمان خصوصی نے لوائے احمدیت لہرایا۔

 بعد ازاں مکرم مہمان خصوصی صاحب نےخطبہ جمعہ دیا جس میں آپ نے جمعہ کی اہمیت بیان کی اور ذکر الٰہی اور درود شریف کثرت سے پڑھنے کی تلقین کی۔ اسی طرح آپ نے حضور انور کے خطبہ جمعہ کی اہمیت بیان کی اور اسے باقاعدگی سے سننے کی طرف توجہ دلائی۔

 نماز جمعہ اور نماز عصر  کے بعد احباب جماعت نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کا  خطبہ جمعہ جلسہ گاہ میں سنا۔

جلسہ سالانہ کا پہلا اجلاس مکرم مہمان خصوصی صاحب کی زیر صدارت قرآن کریم کی تلاوت و ترجمہ اور نظم سے شروع ہوا اس کے بعد مکرم امیر صاحب نے افتتاحی خطاب کیا جس میں آپ نے رمضان کے آخری جمعہ میں حضور انور کی طرف سے کی گئی دعاؤں کی تحریک کی یاد دہانی کروائی۔

اس کے بعد مکرم مشنری انچارج صاحب نے اَلَا بِذِکۡرِ اللّٰہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ کے حوالے سے اپنی گذارشات پیش کیں۔ آپ نے  نماز ، تلاوت قرآن کریم اور جمعہ کی اہمیت بیان کی۔

اس کے بعد اعلانات ہوئے آخر پر مکرم عطاالمجیب راشد صاحب نے دعا کروائی اس طرح جلسہ کا پہلا اجلاس اور پہلے دن کی کاررووائی اختتام پذیر ہوئی۔

اس کے بعد شام کا کھانا پیش کیا گیا اورپھرمغرب و عشاء کی نمازیں ادا کی گئیں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button