ذہنی آزمائش

ذہنی آزمائش

راستہ تلاش کریں

گڈو نے ایک پرانے صفحہ پر حرف ص لکھنا ہے۔ اس کی مدد کریں کہ وہ ص لکھ سکے۔

ذرا احتیاط سے…

…..+ف+ح+ہ=صفحہ

پہیلیاں

1:دیکھا ہم نے پیڑ نرالا

آدھا گورا آدھا کالا

2: وہ کیا ہے جو سردی ہو یا گرمی ٹھنڈی ہی رہتی ہے؟

3: ایک جنگل دیکھا ہے نرالا

وہ ہے اتنا پیڑوں والا

بے شک کتنا زور لگائیں

اس کے پیڑ گنے کب جائیں

4: وہ کیا ہے جو دو ہو تو استعمال کر سکتے ہیں اگر ایک ہو تو نہیں؟

5: وہ کون سی چیز ہے جسے جتنا سُکھانے کی کوشش کرو اتنی گیلی ہوتی ہے؟

کسوٹی

درج ذیل دس اشاروں کے ذریعہ بوجھیں کہ

میں کون ہوں؟

1: میں ایک پرندہ ہوں

2: دنیا کے اکثر حصوں میں میرا رنگ کالا ہے۔

3: میرے بعض بھائی سفیدسر والے بھی ہوتے ہیں۔

4: میں ایک ہوشیار پرندہ ہوں۔

5: مشکل کام کے میں کئی حل نکال لیتا ہوں۔

6: میری قوم پرستی ایک نمایاں علامت ہے۔

7: میرا ذکر قرآن کریم میں ہے۔

8: کہا جاتا ہے کہ انسان نے مردہ دفن کرنا ہم سے سیکھا۔

9: ہم ایسی مشکلات کا حل بھی ڈھونڈ لیتے ہیں جن کا انہیں جنگل میں سامنا نہیں کرنا پڑتا۔

10: ہماری فطرت میں تجسس پایا جاتا ہے۔

بچوں کے الفضل کا سوالنامہ

(از بچوں کا الفضل 17؍فروری2023ء)

1:اس شمارہ کا موضوع کیا ہے؟ …………..

2:پیشگوئی مصلح موعود کا اشتہار کس رنگ کے کاغذ پر شائع ہواتھا؟ …………………….

3: حضور انور ایدہ اللہ نے ہستی باری تعالیٰ کے بارے میں کس کتاب کو پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے؟……………………. ………………………………………………….

4: اعراب لگائیں: المسلم مراة المسلم

5: انوار العلوم کن کی کتب کے مجموعہ کا نام ہے؟

………………………………………………….

6: جماعت احمدیہ کی ذیلی تنظیمیں کون کون سی ہیں؟

……………………………………………………

……………………………………………………

(جوابات اگلے شمارے میں)

آؤ بیت بازی کریں!

درج ذیل اشعار مکمل کریں:

1:گالیاں سن کے دعا دو پا کے دکھ آرام دو

__________________

2:گالیاں سن کے دعا دیتا ہوں ان لوگوں کو

__________________

3:_______

نیز ابراہیمؑ ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار

4:_______

اِس شکستہ ناؤ کے بندوں کی اب سُن لے پکار

گذشتہ شمارے کے ذہنی آزمائش کے صحیح جواب بھجوانے والے:

جرمنی: عطاء الحی راشد، ۔ مالی: تاشفہ نورین ، اطہر احمد ناصر، مطہر احمد ناصر، طاہر احمد ناصر۔ عمان: عمید احمد ظفر۔

ان کے علاوہ شامل ہیں: بدر احمد، شعیر عباس، ملیحہ ظہیر، شمائل احمد بھلر، عائشہ مشہود، طاہر احمد سندھی، تمثیلہ احمد، زخرف بن کاشف، امة الرقیب، ریشہ جاوید، عرفہ جلال، منیر احمد مبارک۔

گذشتہ شمارے کے درست جواب

کسوٹی: خانہ کعبہ۔ بچوں کے الفضل کا سوالنامہ: 1۔ نماز، 2۔ پہلے نبی، 3۔ جنت، 4۔ بیت الحرام، بیت العتیق، بیت المعمور، بیت اللہ، الكعبة المشرَّفة، 5۔ اعراب: لَیْسَ الْخَبَرُ کَالْمُعَایَنَۃِ، 6۔ پرستش کرنا:عبادت کرنا، جاذب: جذب کرنے والا۔ معتمر: عمرہ کرنے والا، حاجی: حج کرنے والا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button