بچوں کا الفضل

میرے نام کے معانی

جانیے اپنے نام کا مطلب!

اکثر لوگ انبیائے کرام کے ناموں سے نیک تفاؤل لیتے ہوئے اپنے بچوں کے نام رکھتے ہیں۔ ذیل میں چند انبیائے کرام کے اسماء کے معانی پیش کیے جارہے ہیں۔

آدم: مٹی سے پیدا کیا گیا، انسانی صفات رکھنے والا آدمی، یا سلیقہ /فہیم انسان

ادریس: پڑھنے والایا بڑا پڑھانے والا، بڑی مہارت رکھنے والا۔(تفسیر کبیر)

ہود: (ہائد کی جمع) اصلاح کرنے والے۔ حق کی جانب توبہ ورجوع کرنے والے، نرمی اور رفق سے کلام کرنے والے۔

صالح: نیک

ابراہیم: عمدہ بحث کرنے والا، اعلیٰ درجہ کے دلائل پیش کرنے والا۔(تفسیر کبیر)

اسماعیل: (اسمع: سن لے، ایل:خدا) اے اللہ میری دعا سن لے۔ / جس کی اللہ سنتا ہے

اسحاق: (اضحاق) ہنسنے والا

یعقوب:عقب میں /بعد میں آنے وال / پیچھا کرنے والا

یوسف: جسے اللہ تعالیٰ انعام دے/ بڑھا کر دے

بن یامین: برکت والا بچہ، پسرِجنوب، پسرِ دستِ راست (صرف یامین بھی)

یُونُس: تنہائی دور کرنے والا

موسیٰ: جو بچایا گیا ہو۔ درخت کے نیچے یا تابوت میں پایا گیا۔

(اگر آپ کو اپنے نام کا معنی نہیں معلوم تو آپ ہم سے پوچھ سکتے ہیں۔)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button