ارشادِ نبوی
حق کا انکار کرنا تکبّر ہے
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ نے نبیﷺ سے روایت کی ہے کہ آپؐ نے فرمایا: جنت میں وہ شخص داخل نہیں ہو گا جس کے دل میں ذرّہ بھر بھی تکبّر ہے۔ ایک آدمی نے کہا: انسان پسند کرتا ہے کہ اس کا لباس اچھا ہو اور اس کا جوتا اچھا ہو؟
آپؐ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے۔ خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔ تکبّر اپنے آپ کو بڑا سمجھنے کی وجہ سے حق کا انکار کرنا ہے اور لوگوں کو حقیر جاننا ہے۔
(صحيح مسلم كِتَاب الْإِيمَانِ، باب تَحْرِيْمِ الْكِبْرِ وَبَيَانِهِ)