ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے طلبہ و طالبات کے لیے Career Guideline کانفرنس کا انعقاد

(نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۸؍مئی ۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے طلبہ و طالبات کے لیے نیشنل سطح پر Career Guideline کانفرنس منعقد کی گئی۔ ۲۰۲۴ء میں منعقدہ ۴۵ویں نیشنل مجلس شوریٰ کے منظور شدہ فیصلہ کی تعمیل میں یہ اجلاس جماعت کے ہیڈ کوارٹر بکشی بازار میں منعقد ہوا۔ اس میں ملک بھر سے بعض طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے آن لائن بھی شرکت کی۔

شام سات بج کر بیس منٹ پر مکرم شاہان شاہ آزاد صاحب نائب امیر جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کی صدارت میں اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی جو رات دس بجے تک جاری رہی۔ اس اجلاس میں طلبہ و طالبات کے سامنے مختلف پیشے اور طبقات سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے تقاریر کیں اور سوالات کے جواب بھی دیے۔ چند ماہرین کے نام یہ ہیں: پروفیسر ڈاکٹر عبد اللہ شمس بن طارق صاحب، انجینئر ابوالکلام آزاد صاحب، ریٹائرڈ ٹیچر مکرمہ مبارکہ جہان صاحبہ، میجر محمد محمود الحسن صاحب، محی الدین احمد صاحب ہیڈ آف پروڈکشن ایم ٹی اے بنگلہ دیش سٹوڈیوز اور بنگلہ دیش کے Department of Justice سے تعلق رکھنے والے چند افراد۔

اس اجلاس میں ۶۰؍ طلبہ سمیت ۸۲؍ مرد حضرات، ۳۱؍طالبات سمیت ۶۳؍خواتین نے براہ راست حصہ لیا جبکہ ملک بھر سے آن لائن شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات، ان کے والدین، مختلف جماعتی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران اور مربیان و معلمین سلسلہ کی تعداد ایک ہزار سے زائد تھی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ا س اجلاس کے بابرکت نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button