یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی کنگ چارلس سوم کی سالگرہ تقریب میں شرکت

(طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مورخہ ۱۳؍جون ۲۰۲۴ءکو جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد جس میں مکرم شاہد محمود کاہلوںصاحب مبلغ انچارج فن لینڈ اور مکرم احمدفاروق قریشی صاحب نیشنل سیکرٹری امور خارجیہ شامل تھے کو عزت مآب کنگ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ یہ تقریب ہیلسنکی میں برطانوی سفارتخانے میں منعقد ہوئی تھی اور بادشاہ معظم کی سفیر برائے فن لینڈ جناب Theresa Bubbear OBE اور Mr Alan BubbearOBE نے اس کی میزبانی کی۔

محترمہ تھریسا صاحبہ کو وفد سے ذاتی طور پر ملاقات کرنے کا موقع ملا اور اس موقع پر بادشاہ سلامت کے لیے طویل صحت مند زندگی کی دعاؤں کے ساتھ نیک تمناؤں کا تحفہ پیش کیا۔

اس تقریب میں جماعت احمدیہ کے وفد کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سفیر برائے فن لینڈ محترم H.E Douglas Hickey اور دیگر ممتاز مہمانوں سے ملاقات اور مختلف موضوعات پر گفتگو کا موقع ملا جن میں ہیلسنکی میں ملٹری اتاشی کی اہلیہ محترمہ Linda Boyle، انگلش سپیکنگ یونین فن لینڈ کے ڈائریکٹر جنرل Ulla Ladau-Harjulin، یورپین انویسٹمنٹ بینک ہیلسنکی دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہیڈ آف آپریشنز، نیوی کے ڈپٹی چیف آف سٹاف، فن لینڈ دفاعی افواج کے افسران نیز ہیلسنکی میں برطانیہ کے سفارتخانے کے مختلف معزز افسران شامل تھے۔

(رپورٹ: طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button