ایشیا (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کی ۴۹ویں نیشنل تعلیمی و تربیتی کلاس کا انعقاد

(نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۵تا۱۴؍مئی ۲۰۲۴ء کو مجلس خدام الاحمدیہ بنگلہ دیش کی ۴۹ویں نیشنل تعلیم و تربیتی کلاس جماعت کے ہیڈ کوارٹر بکشی بازار ڈھاکہ میں منعقد ہوئی۔ اس کلاس میں ۷۴؍مجالس سے کُل ۱۸۸؍خدام اور اطفال نے شرکت کی جن میں خدام کی تعداد ۶۸؍ اور اطفال کی تعداد ۱۲۰؍تھی۔

اس دفعہ رجسٹریشن کے وقت کلاس میں حصہ لینے والوں کے علمی معیار کو پرکھ کر مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ شاملین کلاس کے لیے ضروری تھا کہ ہر لیول پاس کر کے کلاس کے اگلے لیول پر پہنچیں۔

۲۷؍ شاملین طلبہ نے اپنے تاثرات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خط میں لکھ کے بھیجے۔

طلبہ کے لیے ۷؍تربیتی اجلاسات کا انعقاد کیا گیا جن میں مربیان سلسلہ اور بزرگان جن میں مولانا عبد الاول خان چودھری صاحب امیر و مبلغ انچارج جماعت احمدیہ بنگلہ دیش بھی شامل ہیں نے تقاریر کیں۔

دوران کلاس ایک روز شاملین طلبہ کو سیر و تفریح کے لیے مسجد سے باہر Novo Theatre میں Planetarium Show دکھایا گیا۔

(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button