یورپ (رپورٹس)

نیشنل تعلیمی و تربیتی کلاس مجلس انصار اللہ بیلجیم ۲۰۲۴ء

(چودھری طاہر احمد گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے مجلس انصار اللہ بیلجیم کو اپنی ایک روزہ نیشنل تعلیمی و تربیتی کلاس مورخہ ۹؍جون بروز اتوار بمقام بیت السلام، دلبیک منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

کلاس کاباقاعدہ آغاز صبح ساڑھے گیارہ بجے مکرم ڈاکٹر ادریس احمد صاحب امیر جماعت احمدیہ بیلجیم کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، عہد اور نظم سے ہوا۔ بعد ازاں مکرم وسیم احمد شیخ صاحب صدر مجلس انصاراللہ بیلجیم نے نماز اور باجماعت نماز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام انصار کو مساجد آباد کرنے کی تلقین کی اور پھر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات پڑھ کر سنائیں۔ مکرم امیر صاحب نے دعا سے قبل خلافت کی اہمیت اور تنظیمی ذمہ داریوں کی طرف انصار کو توجہ دلائی۔

افتتاحی اجلاس کے بعد باقاعدہ کلاسز اور لیکچرز کا آغاز ہوا۔ کلاس میں ترتیل القرآن، اختلافی مسائل، نظم، تلاوت، تقریر اور مقالہ لکھنے کی متعلق راہنمائی، جنگ کی صورت میں حفاظتی اقدامات اورقصیدہ کے لیکچرز ہوئے۔ جو بالترتیب مکرم حافظ برہان محمد خان صاحب، مکرم توصیف احمد صاحب مشنری انچارج، مکرم منوراحمد راجپوٹ بھٹی صاحب قائدتعلیم، مکرم نوریز اصغر صاحب اورمکرم چوہدری محمد مظہرصاحب مربی سلسلہ نے دیے۔ قائد تربیت مکرم اعظم بھاگٹ صاحب کی زیرنگرانی انصار کارنر کا پروگرام بھی ہوا جس میں انصار بھائیوں نے بھرپور شرکت کی۔

آخر میں مکرم عطاء المجیب راشد صاحب امام فضل مسجد لندن نے ’’حقوق اللہ اور حقوق العباد‘‘ کے موضوع پر آن لائن تقریر کی جس میں آپ نے انسان کے آنے کی غرض و غایت اور دین کےخلاصہ کے طور پر اس مضمون کو قرآن کی تعلیم، حدیث نبویؐ اور حضرت مسیح موعودؑ کی تحریرات کی روشنی میں بڑے دل نشیں انداز میں پیش کیا اور آخر پر خلافت اور خلیفہ وقت سے محبت کرنے کی اہمیت اور افادیت پر بھر پور نصائح کیں اور اختتامی دعا بھی کروائی۔ الحمد للہ

نیشنل تعلیمی و تربیتی کلاس میں بیلجیم کی ۱۳؍مجالس سے نمائندگی میں حاضرین کی تعداد ۱۰۵؍رہی۔ فالحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: چودھری طاہر احمد گِل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button