حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فٹبال:یوروپین فٹبال چیمپئن شپ۲۰۲۴ء کے کوارٹرفائنل مرحلے میں سپین نے سنسنی خیزمقابلے میں میزبان جرمنی کو اضافی وقت کے آخری لمحات میں گول کرکے شکست دے دی۔کھیل کے دوسرے ہاف میں Dani Olmoکے گول کی بدولت سپین نے برتری حاصل کی۔جرمنی کے Florian Wirtzنے۸۹ویں منٹ میں بہترین گول کرکے میچ برابرکردیا۔ایکسٹراٹائم میں سپین کی طرف سے فیصلہ کن گول Mikel Merinoنے کیا۔دوسراکوارٹرفائنل فرانس اورپرتگال کی ٹیموں کے مابین کھیلاگیا۔مقررہ وقت میں کھیل بغیرکسی گول کے برابررہا،اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم برتری حاصل نہ کرسکی۔ پینلٹی شوٹ آؤٹ پرفرانس نے تین کےمقابلے پرپانچ گول سے کامیابی حاصل کی۔تیسرے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور سوئٹزرلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی۔میچ کے۷۵ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کی جانب سے Breel Emboloنے گول اسکور کیا لیکن صرف پانچ منٹ بعد انگلینڈ کے Bukayo Saka نے میچ برابر کردیا۔مقررہ ۹۰منٹ اوراضافی ۳۰منٹ میں بھی میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔جس کے بعدپنلٹی شوٹس پرانگلینڈنے۵۔۳سےفتح حاصل کی۔چوتھے کوارٹرفائنل میں نیدرلینڈزنے ترکی کے خلاف ۲۔۱؍سے کامیابی حاصل کی۔سیمی فائنل میں سپین کا مقابلہ فرانس جبکہ نیدرلینڈزکا سامناانگلینڈسے ہوگا۔

دوسری طرف کوپاامریکہ کے پہلے کوارٹرفائنل میں ارجنٹائن نے ایکواڈورکوپنلٹی شوٹس پر۲؍کے مقابلے میں ۴؍گول سے ہرایا۔اسی طرح کینیڈانے وینزویلاکے خلاف ۴۔۳؍سے کامیابی حاصل کی۔تیسرے کوارٹرفائنل میں کولمبیانے پانامہ کو پانچ صفر سے مات دی جبکہ یوروگوائے نے برازیل کو پنلٹی شوٹس پر۴۔۲؍سے شکست سے دوچارکیا۔پہلاسیمی فائنل ارجنٹائن اور کینیڈاکے مابین جبکہ یوروگوائے اورکولمبیادوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔

ٹینس:لندن میں جاری سال کےتیسرے Grand Slamٹورنامنٹ کے راؤنڈآف ۱۶؍میں سربیاکے نوواک جوکووِچ نے ڈنمارک کے Holger Runeکو۶۔۳، ۶۔۴اور۶۔۲؍کے اسکورسے ہراکرکوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔اسی طرح موجودہ عالمی نمبرایک اٹلی کےJannik Sinnerنےامریکہ کےBen Sheltonکےخلاف تین سیٹ میں کامیابی حاصل کی۔ ویمنزسنگلزمیں پولینڈ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی نمبرایک کھلاڑی Iga Swiatekکوتیسرے راؤنڈ میں اَپ سیٹ شکست کا سامنا کرناپڑا۔انہیں قزاقستان کی Yulia Putintsevaنے ایک کے مقابلے میں دوسیٹ سے ہرایا۔

فارمولا وَن کارریسنگ:۳۰؍جون۲۰۲۴ء کو ہونے والی Austrian Grand Prixمرسیڈیزٹیم کے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے جارج رسل نے جیت لی۔انہوں نے ۷۱چکروں پرمشتمل اس ریس میں مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ ۲۴منٹ اور۲۲سیکنڈزمیں طے کیا۔آسٹریلیاکے آسکر پیاسٹری نے دوسری جبکہ سپین کے کارلوس سینزنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔۷؍جولائی ۲۰۲۴ءکومنعقدہ برٹش گراں پری میں برطانیہ کے لوئس ہیملٹن فاتح رہے جبکہ نیدرلینڈزکے Max Verstappenنے دوسری پوزیشن حاصل کی اوربرطانیہ کے Lando Norrisتیسرے نمبرپررہے۔

(ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button