افریقہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ گیمبیا کے لوئر ریور ریجن کے ریجنل اجتماعات

(مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گیمبیا)

مکرم سید سہیل احمد صاحب ریجنل قائد تحریر کرتے ہیں کہ الحمدللہ مجلس خدام الاحمدیہ لوئر ریور ریجن کو اپنے ریجنل اجتماعات مورخہ ۱۲؍مئی کو Sinchu Boli اور مورخہ ۱۹؍ مئی ۲۰۲۴ء کو Sare Momodou Village میں منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

ان اجتماعات میں خدام اور اطفال کے الگ الگ علمی و ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔

مورخہ ۱۹؍مئی کو منعقدہ اجتماع کے دوران خدام کے مابین فٹ بال ٹورنامنٹ بھی کروایا گیا جو خصوصی دلچسپی کا مرکز رہا۔ بعد از نماز ظہر و عصر سوال و جواب کی محفل کا بھی اہتمام کیا گیا۔

اختتامی تقریب کے موقع پر علمی و ورزشی مقابلہ جات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے خدام و اطفال میں انعامات تقسیم کیے گئے جس کے بعد شرکاء کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان اجتماعات کی مجموعی حاضری ۱۸۰؍خدام اور ۱۰۰؍اطفال رہی۔الحمدللہ

(رپورٹ: مسعود احمدطاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button