افریقہ (رپورٹس)

کینیا میں جلسہ ہائے یوم خلافت کا با برکت انعقاد

(محمد افضل ظفر۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیا)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس سال بھی جماعت احمدیہ کینیا کو یوم خلافت کی مناسبت سے مورخہ ۲۷؍مئی کو ملک بھر میں جلسہ ہائے یوم خلافت کے انعقاد کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

ان جلسوں میں مبلغین سلسلہ، معلمین کرام اور دیگر احباب جماعت نے خلافت سے متعلقہ موضوعات پر نہایت پُرمغز اور ایمان افروز تقاریر کیں جو سامعین کے ایمان و علم میںاضافہ اور تقویت کا باعث بنیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال کینیا کے ۱۲؍ریجنز کی ۶۱؍جماعتوں میں یوم خلافت کے حوالے سے جلسوں کا اہتمام کیا گیا جن میں دو ہزار ۵۱۱؍احباب جماعت اور ۷۲؍مہمانوں سمیت کُل دو ہزار ۵۸۳؍افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پربعض جماعتوں میں کلوا جمیعًا کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں تادم آخر خلافت حقہ اسلامیہ سے وابستہ و پیوستہ رہنے اور اس کی برکات سے مستفیض ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: محمد افضل ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button