افریقہ (رپورٹس)

لجنہ اماء اللہ منروویا، لائبیریا کا جلسہ یوم خلافت

(فرخ شبیر لودھی۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹر نیشنل لائیبیریا)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے لجنہ اماء اللہ منروویا، لائبیریا کا جلسہ یوم خلافت ۲۵؍مئی ۲۰۲۴ء کو مکرمہ عفت حلیم صاحبہ نیشنل صدر لجنہ اماءاللہ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

جلسے کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ سے ہوا جس کے بعد نظام خلافت کا تعارف پیش کیا گیا۔ حدیث مبارکہ اور نظم کے بعد تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا۔ عزیزہ عبیرہ یحیٰ صاحبہ، عزیزہ فریحہ عارف صاحبہ، مکرمہ آمنہ صادقہ صاحبہ اور مکرمہ ماہم ہادی صاحبہ نے بالترتیب خلافت کی اہمیت، خلافت کی برکات، خلیفۂ وقت کی احباب جماعت سے محبت اور ایک احمدی ماں کی اپنے بچوں میں خلافت سے محبت پیدا کرنے کے کردار پر روشنی ڈالی۔ آخر پر مکرمہ صدر صاحبہ نےعہد خلافت دہرایا اور خلافت کے حوالے سےشاملین کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ مبذول کروائی۔ بعدہٗ ایک کوئز پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں خلافت کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے۔ جلسے کے اختتام پر ترانے اور نظمیں بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر کلواجمیعاً اور ناصرات کے لیے ورزشی مقابلہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جلسہ کی کل حاضری ۳۰ رہی جس میں تین غیر از جماعت خواتین نےبھی شمولیت کی۔

(رپورٹ:فرخ شبیر لودھی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button