آسٹریلیا (رپورٹس)جلسہ سالانہ

۳۶ویں جلسہ سالانہ آسٹریلیا کا تیسرا اور آخری دن

(ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آسٹریلیا)

تقسیم تعلیمی ایوارڈز اور اختتامی اجلاس

جلسہ سالانہ آسٹریلیا کے تیسرے دن کا آغاز مسجد بیت الھدیٰ سڈنی میں نماز تہجد اور نماز فجر سے ہوا۔ مکرم عاطف احمد زاہد صاحب مربی سلسلہ نے درس دیا۔

پانچواں اجلاس

جلسہ سالانہ کے پانچویں اجلاس کا آغاز مکرم ڈاکٹر تنویر عارف صاحب نائب امیر کی صدارت میں ہوا۔ مکرم طاہر مجوکہ صاحب نے تلاوت قرآن کریم پیش کی اور مکرم محمد عبدالسلام دانش صاحب نے انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ مکرم محمد فرقان صاحب نے حضرت خلیفتۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کا منظوم کلام پیش کیا اور اسکا انگریزی ترجمہ مکرم بلال قعدان صاحب نے پیش کیا۔

اس اجلاس کی پہلی تقریر مکرم خلیل شیخ صاحب نائب امیر نے نظام جماعت اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر انگریزی میں کی۔

مکرم ڈاکٹر عمر شہاب خان صاحب نے ’’قرآن کریم ہمارا رہنما۔ ہر زمانے میں‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں تقریر کی۔ مکرم سلیم شوکت صاحب نے ’’تبلیغ کے عملی راستے‘‘ کے موضوع پر اردو میں تقریر کی۔ اس اجلاس کی آخری تقریر مکرم سلطان احمد صاحب نے ’’خلافت- امن، اتحاد اور برکتوں کا منبع‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں تھی۔

اختتامی اجلاس

جلسہ سالانہ کا اختتامی اجلاس مکرم امیر صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم مکرم عاطف احمد زاہد صاحب مربی سلسلہ نے کی جس کا ترجمہ مکرم ثاقب محمود صاحب نے پیش کیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم فارسی کلام مکرم سید حمید اللہ صاحب نے پیش کیا جس کا اردو اور انگریزی ترجمہ مکرم سدید احمد باجوہ صاحب نے پیش کیا۔

ممبر پارلیمنٹ Mr Mark Cour MP نے ہیومینٹی فرسٹ کی طرف سے ایوارڈز تقسیم کیے اور حاضرین جلسہ سے خطاب کیا۔

مکرم زین العابدین صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عربی قصیدہ یا عین فیض اللہ والعرفان پیش کیا۔ مکرم امیر صاحب نے تعلیمی اور دوسرے ایوارڈز تقسیم کیے۔ اسکے بعد امیر صاحب نے حاضرین جلسہ سے خطاب کیا اور اجتماعی دعا کروائی۔

اجلاس کے اختتام پرمختلف گروپس نے نظمیں اور ترانے پیش کیے۔ اس کے نماز ظہر اور عصر ادا کی گئیں۔

آخری اجلاس میں ۳۶۸۸ احباب جماعت نے شرکت کی۔ الحمد للہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے بے شمار فضلوں کے ساتھ جماعت احمدیہ آسٹریلیا کا جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ الحمد للہ علی ذالک

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button