مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ یکم تا ۷؍جولائی ۲۰۲۴ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۲؍جولائی بروز منگل: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر محترمہ زینب بی بی صاحبہ اہلیہ مکرم رائے محمد حیات صاحب مرحوم (جماعت ایپسم، یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور آٹھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…آج جماعت احمدیہ امریکہ میں خدمت بجا لانے والے مربیان سلسلہ کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

٭…اس ملاقات کے بعد حضور انور نے جماعت احمدیہ کی فارسی ویب سائٹ کا افتتاح فرمایا۔ (تفصیلی رپورٹ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۶؍جولائی ۲۰۲۴ء)

٭…۵؍جولائی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۸؍جولائی ۲۰۲۴ء)

٭…۶؍جولائی بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم سعید احمد مرزا صاحب (یوکے) اور مکرم چودھری حمید احمد کرامت صاحب ابن مکرم چودھری محمد کرامت اللہ صاحب (یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…حضور انورنے آج بعد نماز عصر پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۷ پرملاحظہ فرمائیں)

٭…۷؍جولائی بروز اتوار: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکرمکرم چودھری عبد الرشید صاحب (سابق کارکن دفتر PSربوہ، حال یوکے) اور مکرمہ صادقہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم حاجی شریف اللہ صاحب مرحوم (آف سفینہ ٹیکسٹائل فیصل آباد، حال یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button