افریقہ (رپورٹس)

ابورا Abura کیپ کوسٹ میں عید الاضحی سے قبل اجتماعی وقار عمل

(احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل گھانا)

ابورا؍کیپ کوسٹ سینٹرل ریجن گھانا جڑواں شہر ہیں جہاں جماعت احمدیہ کا قیام مارچ ۱۹۲۱ء میں حضرت مولانا عبدالرحیم صاحب نیّر کے ذریعہ عمل میں آیاتھا۔ جماعتی طور پر اب ابورا اور کیپ کوسٹ علیحدہ علیحدہ زون میں آتے ہیں۔ اگرچہ حسب روایت جماعت احمدیہ گھانا کی جملہ جماعتوں،حلقہ جات، اضلاع اور علاقوںمیں عیدین سے قبل اجتماعی وقار عمل کے ذریعے عید کے مقامات و مراکز کے ماحول کو صاف ستھرا کیا جاتا ہے۔ اس وقت یہاں ایک زون کی مختصر رپورٹ پیش کی جاتی ہے۔

مورخہ ۱۵؍جون ۲۰۲۴ءکو مجلس خدام الاحمدیہ ابورا (Abura) زون نے کیپ کوسٹ سٹیڈیم کی کار پارکنگ میں ایک مثالی اجتماعی وقار عمل کا انعقاد کیا جس کا مقصد کار پارک احاطہ کواگلے دن یعنی ۱۶؍جون کو عید الاضحی کی نماز میں شرکت کرنے والے نمازیوں کے لیے تیار کرنا تھا۔ اس اجتماعی وقار عمل سے خدام کے ذریعے خدمت خلق کے جذبہ کی روح اجاگر ہوئی۔ خدام نے کئی گھنٹے جوش و جذبہ، لگن، اتحاد اور محنت سے خدمت خلق کے عزم کو اجاگر کیا۔ صبح سے خدام کارپارک ایریا میں پہنچنا شروع ہوگئے جو صفائی کے سامان، سجاوٹ اور عید کے اجتماع کی تیاری کے مشترکہ احساس سے سرشار تھے۔

دن کا آغاز ایک جامع صفائی مہم سے ہوا۔ جھاڑو، ڈسٹ بن اور ردی کی ٹوکری کے تھیلے اٹھائے ہوئے خدام نے بڑی احتیاط سے کار پارک کے پورے علاقے میں صفائی کی اور اس امرکی تسلی کی کہ یہ میدان اب کوڑے اور ملبے سے پاک ہےتاکہ نمازیوں کو تکلیف نہ ہو۔ یوں کار پارک کا ہر حصہ بے داغ اور شفاف کردیاگیا۔ احباب و خواتین کے لیے کنوپیاں اور سائبان کا انتظام کیا گیا نیز کارپارکنگ کو بھی منظم کیا۔

اس اجتماعی وقار عمل میں ۵۰؍سے زائد خدام نے حصہ لیا۔

(رپورٹ: احمد طاہر مرزا۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button