اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ارتحال

عرفان احمد خان صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل جرمنی لکھتے ہیں کہ نہایت افسوس سے تحریر ہے کہ مکرم محمد اسحاق اطہرصاحب جماعت Heusenstamm مورخہ ۳؍جون ۲۰۲۴ء کو ایک لمبی بیماری کے بعد ۶۸؍سال کی عمر میں وفات پا گئے۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔

آپ کا آبائی تعلق پشاور سے تھا جہاں آپ کے والد ڈاکٹر محمد سرور خان صاحب کو اللہ تعالیٰ نے احمدیت قبول کرنے اور بالآخر احمدیت کی راہ میں شہید ہونے کی سعادت بخشی۔ ڈاکٹر محمد سرور خان صاحب کو ۱۹؍مارچ ۲۰۰۸ء کو پشاور میں مخالفین احمدیت نے شہید کر دیا تھا۔ مکرم محمد اسحاق اطہر صاحب کو جرمنی آنے سے قبل تین سال تک تعلیم الاسلام کالج ربوہ میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملا۔ ۱۹۷۸ء میں جرمنی آنے کے بعد آپ کو بطور صدر حلقہ Radevormwalde , Heusenstamm اور لوکل امیر Dietzenbachخدمت کی توفیق ملی۔ مجلس انصار اللہ میں آپ کو تعلیم القرآن، ضیافت، شعبہ مال اور آڈٹ میں خدمت کی توفیق ملی۔ دو بار ۲۰۰۱ء اور ۲۰۲۳ء میں حج کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔ اردو زبان سے بہت لگاؤ تھا۔ آپ نے اردو میں شاعری بھی کی اور آپ کی دینی نظمیں بہت پسند کی جاتی تھیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ ۵؍جون کو مسجد بیت السبوح، فرینکفرٹ میں مکرم صداقت احمد صاحب مشنری انچارج جرمنی نے پڑھائی۔ ۶؍جون کو تدفین سے قبل مکرم عبدالباسط طارق صاحب مبلغ سلسلہ نے نماز جنازہ پڑھائی اور قبر تیار ہونے پر دعا کروائی۔ مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button