متفرق

حلیم

غذائی اجزاسے بھرپور حلیم دراصل ایشیااور مشرق وسطیٰ کی صدیوں پرانی مقبول ڈش ہے۔ اسے عربی میں ہریس یا ہریسہ اور دیگر زبانوں میں کھچڑا اور دلیم بھی کہاجاتا ہے۔

آج ہم آپ کو لذیذاور چٹ پٹی حلیم گھر پر بنانے کی ترکیب بتائیں گے۔

اجزا

گائے کا گوشت ایک کلو

گائے کی ہڈیاں 4/1کلو

گندم 150گرام

جو کا دلیہ 250گرام

چاول ایک کپ

چنے کی دال ایک کپ

مونگ کی دال چھلکے والی ایک چوتھائی کپ

مسور کی دال ایک چوتھائی کپ

ماش کی دال چھلکے والی ایک چوتھائی کپ

گھی 4کپ

ادرک لہسن کا پیسٹ 3 کھانے کے چمچ

لال مرچ پسی ہوئی 2کھانےکےچمچ

ہلدی ایک کھانے کاچمچ

نمک 2 کھانے کے چمچ

دھنیا پسا ہوا 1کھانے کاچمچ

دہی ایک کپ

پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک کلو

گول سرخ مرچ ثابت 10 دانے

گرم مصالحہ پساہوا 4کھانے کے چمچ

گرم مصالحہ کے اجزا

لونگ چھ عدد، بڑی الائچی چار عدد، چھوٹی الائچی چار عدد، دار چینی دو عدد بڑے ٹکڑے،جائفل ایک عدد،جاوتری ایک عدد، سفید زیرہ تین کھانے کےچمچ (تمام گرم مصالحہ فرائی پین میں بغیر گھی کے بھون کر بلینڈ کرلیں)

گارنش کے لیے

سبز دھنیا باریک کٹا ہوا آدھا کپ

پودینہ باریک کٹا ہوا آدھاکپ

ادرک سلائس باریک کٹی ہوئی آدھا کپ

لیموں کے سلائس آدھا کپ

سبز مرچ باریک کٹی ہوئی 4/1کپ

چاٹ مصالحہ حسب ضرورت

ترکیب

سب سےپہلے دال ماش اور دال مونگ کو بھگو کررات بھر کےلیے کسی کھلے برتن میں رکھ دیں۔ اسی طرح گندم کورات بھر کے لیے کسی کھلےبرتن میں بھگو کر رکھ دیں۔ دال ماش اور مونگ کے چھلکےصبح دھوکر اتار لیں۔گند م کو پانچ کپ پانی میں ڈال کراُبال لیں۔ ہڈیوںکودھوکر اُن کی یخنی نکال لیں اور ململ کے کپڑے سےنتھار لیں تاکہ یخنی میں کوئی باریک ہڈی نہ رہ جائے۔ تیار یخنی کےسات گلاس ہونے چاہئیں۔ اس یخنی میں جو کادلیہ،چاول اور چاروں دالیں ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ دالیں گل جائیں۔ انہیں ٹھنڈا کرکے بلینڈ کرلیں۔گندم بھی پک جانے پر بلینڈ کرلیں۔دیگچی میں دو کپ آئل گرم کرکے اس میں چار عددپیاز باریک کتر کر کچا پکالیں۔ پھر اس میں ادرک لہسن کاپیسٹ ڈال کر دومنٹ پکائیں۔مصالحے اور گوشت ڈال کر بھونیں۔اب نمک اور پسی ہوئی سرخ مرچ ڈال کر مکس کرکے پانچ کپ پانی ڈال کر بیس منٹ کے لیے پریشر لگادیں یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔اب گلےہوئے گوشت کا پانی سکھاکر ایک کپ دہی اور بریانی مصالحہ ڈالیں اور بھونیں۔گوشت بھون جانے پرگوشت کو ہاون دستے میں ڈال کر پیس لیں اور بلینڈر کی ہوئی گندم اور سب اجناس کو گوشت میں مکس کرلیں اور ہلکی آنچ پر پکنےکےلیے رکھ دیں۔ چمچ ہلاتے رہیں تاکہ گوشت اوردالیں اچھی طرح مکس ہوجائیں اور نیچے بھی نہ لگیں۔ جب حلیم تیار ہوجائے تو چولہا بند کردیں اور ایک پین میں دو کپ آئل ڈالیں اوربقیہ پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کرلیں۔آخر میں گرم تیل میں ثابت سرخ مرچ ڈالیں اور حلیم کو تڑکا لگائیں۔مزیدا ر حلیم تیار ہے۔ اسے تلے ہوئے پیاز، سبز دھنیا،پودینہ،کٹی ہوئی ادرک،سبز مرچ اور لیموں کے سلائس کے ساتھ سرو (serve)کریں۔

نوٹ :بعض لوگ ارہر کی دال ڈالتےہیں لیکن خاکسار ارہر کی جگہ چاول ڈالناپسند کرتی ہے اس سےذائقہ اچھا آتا ہے۔

(مرسلہ: طیبہ طاہرہ )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button