صحتمتفرق مضامین

جلسہ سالانہ کے صحت افزا کھانے

(پروفیسرڈاکٹر امۃ الرزاق کارمائیکل)

جلسہ سالانہ احمدیہ، اصل میں تو ہمارے لیے روحانی مائدہ ہے مگر انسانی جسم کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے دنیاوی کھانے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔انتظامیہ وسیع پیمانے پرکھانے پکانے اور کھلانے کا کام احسن طور پر انجام دیتی ہے۔ بڑے پیمانے پر کھانا پیش کرنے کی وجہ سے ایک جیسا ہی کھانا زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پیش کرنا بھی ایک قابل عمل طریقہ ہے۔روٹی، دال اور چاول کھانے سے بعض اوقات ذیابیطس کی تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ یا پری ذیابیطس کے لوگوں میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تو ہم جلسہ کے کھانے کو اپنے لیے کیسے صحت افزا بنا سکتے ہیں کہ ہم مکمل طور پر جلسہ کے روحانی ماحول کی تربیت سے فائدہ اٹھا سکیں۔اس حوالے سے اس مختصر مضمون میں بعض تجاویز پیش کی جائیں گی۔

۱) جلسہ میں اپنے ساتھ ایک چھوٹے لنچ باکس؍ہوا بندڈبے میں ایک سلاد کی پلیٹ لے کر آئیں۔ Celery، چھوٹے چیری ٹماٹر، موٹا موٹا کٹا کھیرا، چھوٹی لال مولی (reddish)اور زیتون(olives) کو ملا کر ایک سلاد کا ڈبہ بنایا جا سکتا ہے۔یہ گرمی میں بھی خراب نہیں ہوگا۔ کھانے کی لائن میں لگنے سے پہلے سلاد کھا لیں اگر لائن لمبی ہوگی تو کوفت سے بھی بچ جائیں گے۔ ایسے سلاد کے بعد آرام سے روٹی اور چاول کھائے جا سکتے ہیں۔

۲) کھانے کے بعد میٹھے کسٹرڈ، بسکٹ اور کیک سے پرہیز کریں۔ سیب، ناشپاتی، بلیو بیری، چیری کھانے کے بعد کھائیں۔

۳)اللہ تعالیٰ نےہمیںبڑی جلسہ گاہ عطا فرمائی ہے۔کھانے کے بعد تھک ہار کر نہ بیٹھ جائیں۔ دس منٹ تک چہل قدمی کریں تاکہ خون میں شکر کی مقدار زیادہ نہ بڑھے۔ آدھے گھنٹے تک چہل قدمی اور بھی بہتر ہے مگر شاید ٹائم نہ ملے۔

۴) چائے میں چینی کا استعمال نہ کریں۔ یہ بہت مضر صحت ہے۔

۵) اگر ممکن ہو تو ناشتہ میں ابلا ہوا یا Poached انڈا کھائیں۔ انڈے میں لحمیات یا پروٹین ہوتی ہیں تو کھانے کے بعد جلدی بھوک نہیں لگتی۔

سلاد بناتے ہوئے سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْم۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّاٰلِ مُحَمَّدٍ پڑھیں۔ ہماری پیاری حضرت اماں جان سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ رضی اللہ عنہا کھانا پکاتے وقت دعائیں پڑھتی تھیں کہ جسمانی کھانا جہاں ہماری جسمانی صحت کو بہتر کرنے کا باعث بنے وہاں ہماری روحانی ترقی کو بھی بڑھانے والا ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمیں جلسے کی تمام تر برکتوں کا وارث بنائے اور مقبول خدمت دین کی توفیق دیتا چلا جائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button