کلام حضرت مسیح موعود ؑ

منظوم فارسی کلام حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃ والسلام (جلسہ سالانہ برطانیہ ۲۰۲۴ء کے افتتاحی اجلاس میں پڑھے جانے والے اشعار)

بِکوشید اَے جواناں، تا بہ دیں قُوّت شَوَد پَیدا

بہار و رَونق، اندر رَوضۂِ مِلّت شَوَد پَیدا

اے نوجوانو!کوشش کرو کہ دین اسلام میں قوت پیدا ہواور ملت اسلام کے باغ میں بہار اور رونق آئے۔

اگر اِمروز فِکرِ عزّتِ دیں در شُما جوشد

شُمارانیِز، واللہ، رُتبت و عزّت شَوَد پَیدا

اگر آج دین کی عزت کا خیال تمہارے دل میں جوش مارے تو خدا کی قسم! اس سے تمہاری بھی عزت اور رتبت پیدا ہو جائے گی۔

دو روزِ عُمرِ خُود، درکارِ دیں کوشید، اَے یاراں

کِہ آخِر ساعتِ رِحلت بصد حَسرت شَوَد پَیدا

اے دوستو! اپنی اس دو روزہ عمر کو دین کے کام میں گزارو ورنہ مرنے کی گھڑی سینکڑوں حسرتیں لے کر آجائے گی۔

بجو از جان و دِل، تا خدمت ازدستِ تو آید

بقائے جاوداں یابی، گر ایں شربت شَوَد پَیدا

دل و جان سے کوشش کرو تاکہ تمہارے ہاتھوں سے کوئی خدمت اسلام ہو جائے۔ اگر یہ شربت پیدا ہو جائے تو تم ہمیشہ کی بقا حاصل کر لو گے۔

بمُفت اِیں اجرِ نُصرت را، دہندت اَے اخی ورنہ

قضائے آسمانَ سْت اِیں، بہرحالت شَوَد پَیدا

اے بھائی! مفت میں تجھے نصرت کا اجر دے رہے ہیں۔ ورنہ یہ تو آسمانی فیصلہ ہے جو ضرور ہو کر رہے گا۔

ہمے بِینم کِہ دادارِ قدیر و پاک مے خواہد

کِہ باز آں قُوتِ اسلام و ،آں شوکت شَوَد پَیدا

میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ قادر و قدوس خدا کا منشا یہ ہے کہ اسلام کی وہ قوت اور وہ شوکت پھر پیدا کرے۔

کریما صَد کَرَم کُن، برکسے کُو ناصِرِ دین است

بلائے اُوبِگرداں، گر گہے آفت شَوَد پَیدا

اے خداوند کریم!سینکڑوں مہربانیاں اس شخص پر کر جو دین اسلام کا مددگار ہے۔ اگر کبھی آفت آئے تو اس کی مصیبت کو ٹال دے۔

چُناں خُوش دار اُورا، اے خُدائے قادِرِ مُطلَق!

کِہ در ہر کاروبار و حالِ اُو، جنّت شَوَد پَیدا

خداوند قادر مطلق اسے ایسا خوش رکھ کہ اس کی حالت اور سب کاروبار بھی ایک جنت پیدا ہو جائے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button