مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۲۲ تا ۲۸؍جولائی ۲۰۲۴ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۲۵؍جولائی بروز جمعرات: حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے آج شام کو حدیقۃ المہدی میں جلسہ سالانہ برطانیہ ۲۰۲۴ء کے انتظامات کا معائنہ فرمایا اور ۹ بج کر ۳ منٹ پر جلسہ گاہ میں تشریف لاکر کارکنان جلسہ سالانہ سے مختصر خطاب فرمایا اور دعا کروائی۔ بعد ازاں حضور انور نے نماز مغرب و عشاء پڑھائیں۔

٭…۲۶؍جولائی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج جلسہ گاہ، حدیقۃ المہدی، آلٹن ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

٭… حضور انور نے آج ساڑھے چار بجے کے قریب ۵۸ویں جلسہ سالانہ برطانیہ کی تقریب پرچم کشائی میں لوائے احمدیت لہرایا اور دعا کروائی۔ اس کے بعد حضور انور جلسہ سالانہ کے افتتاحی اجلاس کے لیے جلسہ گاہ تشریف لے گئے۔

٭…۲۷؍جولائی بروز ہفتہ: حضور انور نے آج جلسہ سالانہ کے دوسرے روز دوپہر بارہ بجے کے قریب مستورات کے اجلاس سے خطاب فرمایا۔ دعا کے بعد لجنہ و ناصرات نے اجتماعی طور پر مختلف زبانوں میں اپنے پیارے امام سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ترانے پڑھے۔

٭… حضور انور نے آج سوا چار بجے کے قریب جلسہ سالانہ برطانیہ کے دوسرے روز بعد دوپہر کےاجلاس سے خطاب فرمایا۔

٭…۲۸؍جولائی بروز اتوار: آج جلسہ سالانہ برطانیہ کے ایک اہم انٹرنیشنل پروگرام ’عالمی بیعت‘ کا انعقاد ہوا جس کے لیے حضور انور ایک بج کر تین منٹ پر مردانہ جلسہ گاہ میں تشریف لائے۔ امسال ۱۱۷؍ممالک سے تقریباً ۴۸۲؍قوموں کے دو لاکھ ۳۸؍ہزار ۵۶۱؍افراد احمدیت میں داخل ہوئے۔

٭…حضور انور نے آج چار بجے کے قریب جلسہ سالانہ سے معرکہ آرا اختتامی خطاب فرمایا۔ دعا کے بعد حضور انور نے جلسے کی حاضری بتاتے ہوئے فرمایا امسال اللہ تعاليٰ کے فضل سے۱۲۱؍ممالک سے کُل ۴۳؍ہزار ۴۶۰؍احباب جماعت نے شرکت کي جبکہ ۵۲؍ممالک میں ۹۸؍ سینٹرز میںاحباب بذريعہ لائيو سٹريمنگ شامل ہوئے۔

اس کے بعد جلسہ گاہ میں موجود مختلف گروپس نے اپنے آقا کے حضور ترانے پیش کیے۔ یوں جلسہ سالانہ برطانیہ بخیر و عافیت اپنے اختتام کو پہنچا۔ (حضور انور کے خطبہ جمعہ اور خطابات کے خلاصہ جات کے لیے الفضل انٹرنیشنل کے شمارہ ۲؍اگست ۲۰۲۴ء کو ملاحظہ فرمائیں)

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button