افریقہ (رپورٹس)

گیانا کے وزیر اعظم کی طرف سے ہیومینٹی فرسٹ کو تحفہ

(مقصود احمد منصور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل گیانا)

اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سےہیومینٹی فرسٹ گیانا ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ اسی وجہ سے حکومت بھی ہیومینٹی فرسٹ کے کاموں کو سراہنے لگ گئی ہے۔ گذشتہ سال وزیر اعظم جناب مارک فلپس (Mark Phillips) صاحب نے ہیومینٹی فرسٹ کو پانچ لاکھ گیانا ڈالرز(اڑھائی ہزار یو ایس ڈالرز) کا تحفہ دیا تھا اور اس سال موصوف نے خود اسے بڑھا کر ایک ملین گیانا ڈالر(پانچ ہزار یو ایس ڈالرز) کر دیا ہے۔ مورخہ ۱۸؍جون کو موصوف نے باقاعدہ طور پر اپنے دفتر بلا کر ہیومینٹی فرسٹ کے چیئر مین اور میڈیکل ڈائریکٹر مکرم مظفر کویسی صاحب اور دیگر ٹیم ممبران سے ملاقات کی اور یہ رقم شکریہ کے ساتھ تحفے میں پیش کی۔ اس خبر کی اشاعت گیانا کرانیکلز اور وزیر اعظم کے فیس بک پیج پر بھی نشر ہوئی۔ الحمد للہ

اللہ تعالیٰ ہیومینٹی فرسٹ گیانا کو بہترین رنگ میں خدمت انسانیت کی توفیق دیتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: مقصود احمد منصور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button