از مرکز

بنگلہ دیش اور پاکستان کے احمدیوں نیز فلسطینی مسلمانوں کے لیے دعاؤں کی تحریک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۹؍اگست ۲۰۲۴ء میں خصوصی طور پر دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:اس وقت میں بنگلہ دیش کے حالات کے لیے بھی دعا کے لیے کہنا چاہتا ہوں۔ وہاں جو حکومت کے خلاف فساد ہوا تھا، حکومت تو خیر ختم ہوگئی لیکن فساد جاری ہے۔ کہتے ہیں کل سے شاید کچھ تھوڑی سی بہتری آئی ہے۔ اور اس وجہ سے جماعت مخالف گروہوں نے اس سے فائدہ اٹھا کر احمدیوں کو بھی نقصان پہنچانا شروع کردیا۔ ہماری بعض مساجد میں توڑ پھوڑ کی گئی اور انہیں جلایا گیا۔ جامعہ احمدیہ اور جماعتی عمارات کو بھی نقصان پہنچایا گیا، وہاں بھی توڑ پھوڑ کی گئی اور سامان جلایا گیا۔ بعض احمدی زخمی بھی ہوئے ہیں وہاں پر، بڑے شدید زخمی ہوئے ہیں۔ احمدیوں کو مارا پیٹا گیا۔ کئی احمدیوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچایا، اُن کو بھی جلا دیا بلکہ بعض گھروں کے بارے میں تو ہے کہ مکمل طور پر جلا دیا، بعضوں کے سامان جلائے۔ بالکل لا قانونیت ہے اور احمدیوں کو یہاں ایک دفعہ جلسہ کے دوران، اب یہ دو دفعہ اس علاقہ میں نقصان اٹھانا پڑا لیکن ان کے ایمان میں کوئی لغزش نہیں آئی، اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایمان میں مضبوط ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خاطر ہم یہ بھی برداشت کریں گے۔ اللہ تعالیٰ رحم اور فضل فرمائےاور احمدیوں کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ اور مخالفین کی پکڑ فرمائے۔

اسی طرح پاکستان میں بھی احمدیوں کے حالات کے لیے دعا کریں، وہاں بھی کچھ سخت حالات پیدا ہورہے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ انہیں بھی ہر شر سے محفوظ رکھے۔ آج کل ملّاں اور مفاد پرست لوگ احمدیوں کے خلاف زیادہ سرگرم ہیں۔ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہﷺ کے نام پر یہ لوگ ظلم کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی پکڑ کے بھی جلد سامان فرمائے۔

فلسطین کے مسلمانوں کے لیے بھی دعا کریں۔ ان پر بھی اللہ تعالیٰ یہ ظلم جو کر رہے ہیں لوگ ان کی پکڑ کرے اور یہ ظلم ختم ہو۔

عمومی طور پر مسلمان دنیا کے لیے دعا کریں، یہ آپس کے ظلم جو کر رہے ہیں ایک دوسرے پر وہ بھی ختم ہوں اور اللہ تعالیٰ سے حقیقی تعلّق پید اکرنے والے ہوں اور زمانے کے امام کو ماننے والے ہوں۔ یہی ان کی بقا کا رستہ ہے، یہی نجات کا رستہ ہے لیکن یہ لوگ سمجھتے نہیں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button