اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ارتحال

مکرم ڈاکٹر عامر بشیر باجوہ صاحب اعلان کرواتے ہیں کہ خاکسار کی بڑی بیٹی عزیزہ حرا عامر چند ماہ کی علالت کے بعد مورخہ۵؍اگست ۲۰۲۴ء بروز سوموار بقضائے الٰہی وفات پا گئی ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

مرحومہ نہایت پیاری شخصیت کی مالک اور ہردلعزیز تھی۔ موصیہ بھی تھی۔ نماز جنازہ مورخہ ۶؍اگست۲۰۲۴ء کو بعد از نماز مغرب ادا کی گئی۔اس کے بعد بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں لائی گئی۔

مرحومہ بشیر احمد باجوہ مرحوم آف لطیف آباد پاکستان کی پوتی تھی ۔پسماندگان میں والدین، ایک بہن اور بھائی کے علاوہ ایک بیٹی یادگار چھوڑی ہے۔

احباب جماعت کی خدمت میں سفر آخرت آسان ہونے اور بلندئ درجات کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

اعلان ولادت

٭… مکرم وجاہت احمد صاحب مربی سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے خاکسار کو مورخہ ۱۳؍جولائی ۲۰۲۴ء کو بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے عاطر احمد عطا فرمایا ہے۔ نومولودمکرم رانا شرافت علی صاحب کا پوتا جبکہ مکرم بابر حمید صاحب کا نواسہ ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے نو مولود کو صحت و سلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمائے۔ نیک،صالح، خادم دین اور والدین کے لیے قرۃالعین بنائے اور دینی و دنیوی حسنات سے نوازے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button