جلسہ سالانہ

جماعت احمدیہ آسٹریلیا کے ۳۶ویں جلسہ سالانہ کا بابرکت انعقاد

(ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آسٹریلیا)

٭…آسٹریلیا بھر کے علاوہ ۱۳؍ممالک سے مہمانوں کی جلسہ سالانہ میں شرکت

٭…بک اسٹال، جنرل نمائش اور قرآن کریم کے مختلف تراجم کی نمائش کا اہتمام

٭…علمی اور تربیتی موضوعات پر تقاریر

٭…۳؍ہزار۶۸۸؍ احباب جماعت کی شمولیت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ آسٹریلیا کے ۳۶ویں جلسہ سالانہ کا انعقاد مورخہ ۱۲ تا ۱۴؍جولائی ۲۰۲۴ء بمقام گرینڈ پویلین، روز ہل گارڈنز، سڈنی (Grand Pavilion, Rosehill Gardens, Sydney) ہوا۔

پہلا دن بروز جمعۃ المبارک

نماز جمعہ کی ادائیگی جلسہ گاہ کے ملحقہ ہال میں مکرم انعام الحق کوثر صاحب امیر جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی اقتدا میں ہوئی۔ اس کے بعد پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مکرم امیر صاحب نے لوائے احمدیت جبکہ مکرم ناصر کاہلوں صاحب (نائب امیر اول) اور مکرم محمد خلیل شیخ صاحب (نائب امیر دوم) نے آسٹریلیا کا پرچم لہرایا۔ بعد ازاں امیر صاحب نے اجتماعی دعا کروائی۔

پہلا اجلاس:تقریباً اڑھائی بجے جلسہ سالانہ کے پہلے اجلاس کا آغاز مکرم امیر صاحب کی زیر صدارت ہوا۔ مکرم وقار احمد ناصر صاحب نے تلاوت قرآن کریم کی اور اس کا اردو اور انگریزی ترجمہ مکرم عطاءالکریم گوہر صاحب نے پیش کیا۔ پھر مکرم سید انعام اللہ صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کا منظوم فارسی کلام پیش کیا جس کا ترجمہ ڈاکٹر ابرار چغتائی صاحب نے پڑھ کر سنایا۔ بعدہٗ مکرم امتیاز احمد نوید صاحب مربی سلسلہ نے حضرت مسیح موعودؑ کے منظوم اردو کلام ’’ہے شکر رب عزوجل خارج از بیاں‘‘ میں سے چند اشعار پیش کیے۔ پہلی تقریر مکرم محمد عطاء ربی ہادی صاحب مربی سلسلہ نے ’’نیکی اور تقویٰ کی طرف مل کر قدم بڑھانا‘‘ کے موضوع پر انگریزی میں کی۔ اس کے بعد مکرم امیر صاحب نے اپنی افتتاحی تقریر میں جلسہ کی غرض وغایت بیان کی اور حضرت مسیح موعودؑ نے شاملین جلسہ کے لیے جو دعائیں کی ہیں ان کا ذکر کیا اور اجتماعی دعا کروائی۔

اجلاس کی بقیہ کارروائی مکرم شریف الدین بن بجنگ صاحب (Saripudin bin Bujing) امیر جماعت احمدیہ ملائیشیا کی صدارت میں جاری رہی۔ مکرم رضی الرحمٰن صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کا منظوم کلام پیش کیا۔ اس کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’اسلام میں خدا کا تصور‘‘ از مکرم ڈاکٹر منور رانا صاحب اور ایک نظم کے بعد ’’بنی نوع انسان کا مستقبل‘‘ از ڈاکٹر تنویر عارف صاحب (نائب امیر جماعت آسٹریلیا)۔

نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد مہمانوں کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا۔

دوسرا دن بروز ہفتہ

دوسرے دن کا آغاز مسجد بیت الہدیٰ، سڈنی میں نماز تہجد اور فجر سے ہوا۔ بعدازاںمکرم قمرالزماں صاحب مربی سلسلہ نے ذکر الٰہی کے موضوع پر درس دیا۔

دوسرا اجلاس:جلسہ سالانہ کا دوسرا اجلاس صبح ساڑھے دس بجے مکرم ناصر کاہلوں صاحب نائب امیر اول جماعت آسٹریلیا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مکرم قمر احمد چوہان صاحب نے تلاوت قرآن کریم کی اور اس کا انگریزی ترجمہ مکرم نکولس جیفری (Nicholas Jefree) صاحب نے پیش کیا۔ مکرم احتشام احمد صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کا منظوم اردو کلام پیش کیا۔ جبکہ نظم کا انگریزی ترجمہ عزیزم ایان نورنے پیش کیا۔ اس کے بعد ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’عصر حاضر کے مسائل کا مقابلہ‘‘ بزبان انگریزی از مکرم عطاءالرحمٰن مقبول صاحب، ’’ذاتی اصلاح سے معاشرہ کی بھی اصلاح ہوتی ہے‘‘ بزبان انگریزی از مکرم شفیق الرحمٰن صاحب مبلغ انچارج نیوزی لینڈ، ایک نظم کے بعد ’’اسلامی دنیا کی حالتِ زار اور اس کا حل‘‘ بزبان انگریزی از مکرم نور الدین عباس صاحب، ’’آنحضرتﷺکی بنی نوع انسان کے لیے محبت‘‘ از مکرم انعام الحق علوی صاحب اور ’’حضرت مسیح موعودؑ کے صحابہ کرامؓ-آسٹریلیا کے ابتدائی احمدی‘‘ بزبان انگریزی از مکرم ملک عمران احمد صاحب (نیشنل جنرل سیکرٹری)۔

اس کے بعد نماز ظہر اور عصر ادا کی گئیں اور وقفہ برائے طعام ہوا۔

تیسرا اجلاس:سہ پہر تین بجے تیسرا اجلاس مکرم بشیرخان صاحب صدر جماعت احمدیہ نیوزی لینڈ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ مکرم حافظ ذوالفقار صاحب نے تلاوت قرآن کریم پیش کی اور اس کا انگریزی ترجمہ مکرم بدیع احمد صاحب نے پیش کیا۔ مکرم وسیم سہیل صاحب نے نظم پیش کی اور اس کا انگریزی ترجمہ مکرم عمیر شمس صاحب نے پیش کیا۔ پھر مکرم نوید احمد صاحب نے ’’احمدی مسلمانوں کی قربانیاں‘‘ کے موضوع پر اور مکرم عبدالنور آفتاب صاحب نے انگریزی میں ’’انسانیت کی خدمت میں جماعت احمدیہ کا کردار‘‘ کے موضوع پر تقاریر کیں۔

چوتھا اجلاس۔ برائے غیر از جماعت مہمانان کرام:جلسہ سالانہ کا چوتھا اجلاس شام چھ بجے مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی صدارت میں ہوا۔ اس اجلاس میں غیر از جماعت مہمانوں نے شرکت کی۔ ان مہمانوں میں ممبرز آف پارلیمنٹ، میئرز اور کونسلرز کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم قمرالزماں صاحب مربی سلسلہ نے کی اور مکرم حزیم احمد صاحب نے انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ پھر مکرم سید ودود جنود صاحب مربی سلسلہ نے انگریزی میں ’’افشائے امن کے لیے خلفائے احمدیت کی مساعی‘‘کے موضوع پر اور مکرم کامران مبشر صاحب مربی سلسلہ نے انگریزی میں ’’قیام امن کی اصل عدل ہے‘‘ کے موضوع پر تقاریر کیں۔ اس کے بعد جماعت احمدیہ کے تعارف پر مبنی ایک ویڈیو ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ بعدازاں مکرم رمضان شریف صاحب نے معزز مہمانوں کا تعارف کروایا اور درج ذیل معزز مہمانوں نے حاضرین جلسہ کےسامنے اظہار خیال کیاـ

Hon Michelle Rowland, Fedral Minister for Communication (Video Message)

Mr Stephen Bali MP, Members for Blacktown

Ms Donna Davis, MP, State Member for Parramatta

Hon Phillip Ruddock AO, Mayor of Hornsby Shire Council

Councillor Lana Formosa, Mayor of City of Dandenong Vouncil, Melbourne

Hon Scott Farlow, MLC (Member Legislative Council)

Councillor Brad Bunting, Mayor Blacktown City Council

Hon Damien Tudehope, MLC

Edmond Atalla, MP, State Member for Mont Druitt

Warren Kirby, MP, Member for Riverstone

Councillor Philips Veitch, Mayor of Randwick City Council

تمام معزز مہمانوں نے جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی خدمات اور جماعت کے ماٹو ’’محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں‘‘ کو بہت سراہا۔ آخر میں مکرم امیر صاحب نے اختتامی کلمات کہے اور سب معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور اجتماعی دعا کروائی۔ بعدہٗ سب معزز مہمانوں کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا اور نماز مغرب و عشاء ادا کی گئیں۔

تیسرا دن بروز اتوار

تیسرے دن کا آغاز بھی مسجد بیت الہدیٰ، سڈنی میں نماز تہجد اور فجر سے ہوا۔ مکرم عاطف احمد زاہد صاحب مربی سلسلہ نے درس دیا۔

پانچواں اجلاس:جلسہ سالانہ کے پانچویں اجلاس کا آغاز مکرم ڈاکٹر تنویر عارف صاحب نائب امیر کی صدارت میں ہوا۔ مکرم طاہر مجوکہ صاحب نے تلاوت قرآن کریم پیش کی اور مکرم محمد عبدالسلام دانش صاحب نے انگریزی ترجمہ پیش کیا۔ مکرم محمد فرقان صاحب نے حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کا منظوم کلام پیش کیا اور اس کا انگریزی ترجمہ مکرم بلال قعدان صاحب نے پیش کیا۔ بعد ازاں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’نظام جماعت اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ بزبان انگریزی از مکرم خلیل شیخ صاحب نائب امیر، ’’قرآن کریم ہر زمانے میںہمارا راہنما‘‘ بزبان انگریزی از مکرم ڈاکٹر عمر شہاب خان صاحب، ’’ تبلیغ کے عملی راستے‘‘ از مکرم سلیم شوکت صاحب اور ’’خلافت- امن، اتحاد اور برکتوں کا منبع‘‘ بزبان انگریزی از مکرم سلطان احمد صاحب۔

اختتامی اجلاس: اختتامی اجلاس مکرم امیر صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم مکرم عاطف احمد زاہد صاحب مربی سلسلہ نے کی جس کا ترجمہ مکرم ثاقب محمود صاحب نے پیش کیا۔ حضرت مسیح موعودؑ کا منظوم فارسی کلام مکرم سید حمید اللہ صاحب نے پیش کیا جس کا اردو اور انگریزی ترجمہ مکرم سدید احمد باجوہ صاحب نے پیش کیا۔

ممبر پارلیمنٹ Mr Mark Cour MP نے ہیومینٹی فرسٹ کی طرف سے انعامات تقسیم کیے اور حاضرین جلسہ سے مخاطب ہوئے۔ بعد ازاں مکرم زین العابدین صاحب نے حضرت مسیح موعودؑ کا عربی قصیدہ ’’یا عین فیض اللّٰہ والعرفان ‘‘پیش کیا۔ مکرم امیر صاحب نے تعلیمی اور دوسرے انعامات تقسیم کیے اور اپنی اختتامی تقریر کے بعد اجتماعی دعا کروائی۔

اجلاس کے اختتام پرمختلف گروپس نے نظمیں اور ترانے پیش کیے۔ اس کے بعد نماز ظہر اور عصر ادا کی گئیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال جلسہ سالانہ کی کُل حاضری ۳؍ہزار ۶۸۸؍رہی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: ثاقب محمود عاطف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آسٹریلیا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button