بنگلہ دیش اور پاکستان کے احمدیوں نیز مسلم امّہ کے لیے دعاؤں کی تحریک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۶؍اگست ۲۰۲۴ء میں خصوصی طور پر دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:

آج پھر میں دعا کی طرف یاددہانی کروانا چاہتا ہوں۔

بنگلہ دیش کے احمدیوں کے لیے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ان کے حالات بھی جلد بہتر فرمائے۔

پاکستان کے احمدیوں کے لیے بھی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ان کے حالات بھی بہتر فرمائے۔

فلسطین کے مظلوموں کے لیے بھی دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ان کی حالت پر بھی رحم فرمائے۔

مسلمان ممالک کے لیے (دعا کریں)۔ اللہ تعالیٰ ان کے لیڈروں کو عقل دے اور وہ عوام کے حق ادا کرنے والے بنیں، ظلم کرنے والے نہ بنیں کیونکہ ان کے ظلم کی وجہ سے ہی دشمنوں کو بھی جرأت پیدا ہوتی ہے کہ مسلمانوں پر ظلم کرتے چلے جائیں کیونکہ ان کو پتا ہے کہ خود حق ادا نہیں کر رہے تو ہمارے سے کس طرح حق مانگ سکتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ مسلم امّہ پر رحم فرمائے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button