متفرق

ربوہ کا موسم (۹ تا ۱۵؍ اگست ۲۰۲۴ء)

۹؍اگست جمعۃ المبارک کے دن صبح کے وقت ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی جو دوپہرکوبند ہوگئی۔ رات کو پھر تیز ٹھنڈی ہوا چلنا شروع ہوگئی ۔ہفتہ کا دن گرم تھا۔ آسمان صاف تھا ، سورج چمکتا رہا اور گرمی بھی تھی۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۳۵ اور کم سے کم ۲۸ درجہ سینٹی گریڈتھا۔ اتوار کو صبح سے ہی سیاہ بادل آسمان کا گھیراؤ کیے ہوئے تھے اور تیز ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی، موسم بہت خوشگوار تھا، دوپہر تک بادل بکھر گئے تاہم ہوا چلتی رہی جس کی وجہ سے رات ٹھنڈی ہوگئی۔ سوموار کو بھی صبح سے دوپہر تک ٹھنڈی ہوا جاری رہی اور آسمان پر بادلوں کی ہلکی تہ موجود تھی۔ بعد دوپہر دھوپ نکل آئی اور گرمی زیادہ ہو گئی۔ منگل کو گرم دن تھا ، مطلع جزوی طور پر ابر آلود تھا ۔ صبح تو ہلکی ہوا چلتی رہی لیکن بعد دوپہر بند ہو گئی اور حبس ہوگیا۔ نیز سورج کی دھوپ سے گرمی بن گئی ۔ بدھ اور جمعرات کے دن تقریباً ایک جیسے تھے۔ ہلکی ٹھنڈی ہوا دن بھر جاری رہی ۔ لیکن عصر کے وقت ہوا بند ہوگئی اور حبس کی وجہ سے گرمی محسوس ہوتی تھی۔ ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۳۶ اور کم سے کم ۲۷ درجہ سینٹی گریڈ تھا۔ (ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button