ادب آداب

ادب آداب

کر نہ کر

٭…تُو ہمیشہ سچ بول

٭…تُو جھوٹ سے نفرت کر

٭… تو جھوٹ کو سچائی کے رنگ میں پیش نہ کر

٭… تو کسی سے ایسا مذاق نہ کر جو اُسے ناگوار گُزرے

٭… تو لوگوں کو بے وقوف بنانے سے پرہیز کر

٭…تُو چکنی چپڑی باتیں کرنے سے پرہیز کر

٭… تو مذاقاً بھی جھوٹ نہ بول

(مشکل الفاظ کے معنی: مَذاق: ہنسی، ٹھٹھا، تمسخر۔ ناگوار: ناپسند، خلاف طبیعت)

انسان کے نام پر جانور کے نام نہ رکھو

حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں کہ’’ایک دفعہ ایک کتا ہمارے دروازے پر آیا۔ میں وہاں کھڑا تھا،اندر کمرے میں صرف حضرت صاحب علیہ السلام تھے۔ میں نے اس کتے کو اشار ہ کیا اور کہا: ٹیپو۔ ٹیپو۔ٹیپو۔ حضرت صاحب بڑے غصے سے باہر نکلے اور فرمایا: تمہیں شرم نہیں آتی کہ انگریز نے تو دشمنی کی وجہ سے اپنے کتوں کا نام ایک صادق مسلمان کے نام پر ٹیپو رکھ دیا ہے اور تم ان کی نقل کر کے کتے کو ٹیپو کہتے ہو۔ خبردار آئندہ ایسی حرکت نہ کرنا۔‘‘(سوانح فضل عمرجلد اول صفحہ 78)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button