یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کی ہیلسنکی پولیس مینجمنٹ کے ساتھ مثبت ملاقات

(طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۰؍جولائی ۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ فن لینڈ کے ایک وفد کی ہیلسنکی کی پولیس مینجمنٹ کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ اس وفد میں مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب مشنری انچارج فن لینڈ اور مکرم احمد فاروق قریشی صاحب نیشنل سیکرٹری امور خارجیہ شامل تھے۔

ملاقات میں جماعت احمدیہ اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا تعارف کروایا گیا نیزجماعت احمدیہ عالمگیرکی گراں قدر عالمی کاوشوں اور خاص کر فن لینڈ میں امن اور معاشرہ میں یکجہتی پیدا کرنے کے حوالے سے مختلف امور کا ذکر کیا گیا۔ نیز مذہب کی بنیاد پر مختلف ممالک میں احمدیوں کےساتھ پرسیکیوشن اور امتیازی سلوک کا ذکرکیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس انتظامیہ نے احباب جماعت کو فن لینڈ میں مساوی شہری حقوق اور مکمل آزادی دیے جانے کی یقین دہانی کرائی۔ قریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی یہ ملاقات بہت خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئی۔ بعد ازاں انتظامیہ کو جماعت احمدیہ کا تعارفی لٹریچر تحفۃً دیا گیا۔

(رپورٹ: طاہر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button