ارشادِ نبوی

اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو حلیم اور کریم ہے

حضرت علی ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں؟ اگر تُو انہیں کہے تو بخش دیا جائے گا اگر واقعی تیری قسمت میں بخشش ہو گی۔ اور وہ کلمات یہ ہیں کہ لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ۔ لَااِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ۔ سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن۔ کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو حلیم اور کریم ہے۔ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو بلند شان والا ہے اور عظمت والا ہے۔ پاک ہے اللہ جو آسمانوں اور زمین کا ربّ ہے اور عرش عظیم کا ربّ ہے۔ ہر قسم کی تعریف کا مستحق اللہ ہی ہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔

(مسند احمد بن حنبل۔ مسند علی بن ابی طالب۔ جلد اول صفحہ282 حدیث نمبر712 عالم الکتب بیروت 1998ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button