اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست دعا

مکرم سید شمشاد احمد ناصر صاحب مربی سلسلہ و نمائندہ الفضل انٹرنیشنل امریکہ تحریر کرتے ہیں کہ مکرم حافظ عتیق احمد صاحب چودھری جو کہ جماعت ساؤتھ ورجینیا کے ایک مخلص نوجوان ہیں، عرصہ چھ ماہ سے شدید بیمار ہیں۔ انہیں گلے کی تکلیف ہوتی تھی جس کی وجہ سے ڈاکٹر نے انہیں انجیکشن دیا اور اس کی وجہ سے انہیں شدید الرجی ہوگئی اور اس کا اثر ان کے پھیپھڑوں تک جا پہنچا۔ آکسیجن لیول بھی بہت کم ہو گیا ہے، متعدد مرتبہ ہسپتال داخل ہوچکے ہیں لیکن بیماری ہے کہ کم ہونے میں نہیں آرہی۔ جوں جوں ان کا علاج ہوتا گیا بیماری مزید بڑھتی رہی اور MDA-5 کے اثرات کی وجہ سے ان کے جوڑوں پر بیماری نے حملہ کردیا اور اس کی وجہ سے ایک ماہ میں ان کا وزن بھی تیس پاؤنڈ کم ہوگیا۔ پھیپھڑوں پر بھی بیماری کا شدید حملہ ہے۔ اب ڈاکٹرز نے Lungs ٹرانسپلانٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک ڈونر بھی مل گیا ہےاورعنقریب سرجری متوقع ہے۔ ان شاءاللہ

تمام احباب جماعت سے ان کی مکمل شفایابی کے لیے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے۔ اللہ تعالیٰ سرجری بھی کامیاب فرمائے، ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رکھے اور کامل صحت عطا فرمائے۔ آمین۔ حافظ صاحب کی اہلیہ اور بچے سب دعا کی عاجزانہ درخواست کرتے ہیں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button