جلسہ سالانہ

جلسہ سالانہ جرمنی میں PAAMA کی شرکت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جرمنی بھر میں ۲۰۰ سے زائد افریقن احمدی خواتین و مرد موجود ہیں اور اس وقت جلسہ سالانہ میں بھی بڑے جوش و خروش سے شامل ہیں۔ ایک افریقن کارنر بھی بنایا گیا ہے جہاں تمام احباب جلسہ کی تقریبات سے فارغ ہوکر مل بیٹھتے ہیں۔ آج جلسہ سالانہ کے پہلے دن شام ساڑھے سات بجے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ۳۵ سے زائد احباب نے شرکت کی۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے مکرم Mr. Ibrahim Njay نے کیا ۔ بعد ازاں PAAMA کے پریذیڈنٹ Mr. Ibrahim Nyabalay صاحب نے احباب سے گزارشات کیں اور PAAMA کی اہمیت اور غرض و غایت سے احباب کو مطلع کیا۔ خاکسار نگران افریقن و فرنچ ڈیسک نے بھی احباب سے اپنی لوکل جماعتوں میں مضبوط تعلق قائم کرنے کی گزارش کی۔ اختتامی دعا سے قبل مورخہ ۱۸؍ اگست کو فوت ہونے والے افریقن بھائی جو ہیمبرگ جماعت کے فعال ممبر تھے کا ذکرخیر کرتے ہوئے ان کے لیے بھی دعا ئےمغفرت کی تحریک کی گئی۔ (رپورٹ :ظفراللہ سلام۔ مربی سلسلہ و نگران افریقن و فرنچ ڈیسک جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button