اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست دعا

فاتح الحق صاحب آف ہڈرزفیلڈ، یوکے تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی اہلیہ کو پھیپھڑوں کا کینسر ہے۔ علاج جاری ہے۔ بعض طبی معائنوں کے نتائج کا انتظار ہے۔

احباب جماعت سے اہلیہ کی شفائے کاملہ و عاجلہ اور ہر قسم کی پیچیدگی سے محفوظ رہنے کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

سانحہ ارتحال

عبد الوہاب منگلہ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ مکرم محمدالدین صاحب کے والد محترم پروفیسر علم الدین صاحب بقضائے الٰہی مورخہ ۱۲؍اگست ۲۰۲۴ء کو وفات پاگئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون

مرحوم موصی تھے اور مورخہ ۱۳؍اگست کو آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ میں ہوئی۔ مرحوم نے ۱۹۶۳ء میں خاندان میں سے اکیلے ہی بیعت کی تھی۔ اس وقت آپ گاؤں کیلیانوالہ (ضلع گوجرانوالہ) میں رہائش پذیر تھے۔ گاؤں میں آپ پر شدید تشدد کیا گیا یہاں تک کہ گلے میں چادر ڈال کر گھسیٹا گیا اور مردہ سمجھ کر چھوڑ گئے۔ آپ نے ابتلاؤں کے باوجود انتہائی صبر و استقامت کا مظاہرہ کیا۔ آپ نے ۱۹۶۶ء میں وصیت کی تھی۔

حضرت خلیفۃ المسیح الثالثؒ نے آپ کے ایک خط کے جواب میں ایک مرتبہ تحریر فرمایاتھا کہ مخالفین کی شدید مخالفت سے جو واقعہ آپ کے ساتھ پیش آیا اس سے آپ خوش ہوں اور الحمدللہ کثرت سے پڑھیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو صحابہ کرام سے مشابہت دی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور آپ کی اولاد کو بھی آپ کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button