عالمی خبریں

خبرنامہ (اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭… نائیجیریا میں سیلاب کے باعث ۱۷۰؍افراد ہلاک جبکہ دو لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے۔ نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نائیجیریا (NEMA) کے ترجمان مانزو ازیکیل نے بتایا کہ ملک کے شمالی حصّے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ ملک کے دیگر حصّے بھی شدید بارشوں اور نائجر اور بینوے دریا کے پانی کی سطح میں اضافے کے باعث خطرے میں ہیں۔

٭…بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارش کے دوران پیش آنے والے مختلف واقعات میں پیر سے اب تک پندرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گجرات کے ساحلی اضلاع میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے اور شدید بارش سے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے۔ ساحلی علاقوں سے اب تک ۲۳؍ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

٭…شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث شدید ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہنگامی حالت کی وارننگ کے سبب آٹھ لاکھ سے زائد افراد کے انخلا کے احکامات دے دیے گئے ۔، طوفان ۱۸۰؍کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ جزیرے کیوشو کی طرف بڑھ رہا تھا۔

٭…سیاسی بحران کے شکار سے گزر رہے بنگلہ دیش میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ جنوب مشرقی بنگلہ دیش کےگیارہ اضلاع پانی میں ڈوب چکے ہیں اور تقریباً پندرہ لاکھ افراد اس سے متاثر ہیں۔ بنگلہ دیش میں سیلاب سے تقریباً پچاس لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، اور کم از کم اٹھارہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً چار لاکھ ستّرہزار افراد نے سیلاب زدہ علاقوں میں ۳۵۰۰؍شیلٹرز میں پناہ لی ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ۱۹۸۸ءکے بعد اتنی شدید بارشیں نہیں دیکھی گئی تھیں اور اس سال گذشتہ ۳۷؍سالوں کی بدترین سیلابی تباہی ہوئی ہے۔

٭…پاکستان نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر مبنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے ۲۷؍روز میں ۲۴۵؍ افراد جاں بحق اور ۴۴۶؍زخمی ہو گئے۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ۹۲؍ کے پی میں ۷۴؍سندھ میں ۴۷؍بلوچستان میں ۲۲کشمیر میں چھ اور گلگت بلتستان میں چار افراد جان کی بازی ہارے جبکہ ایک ہزار دو مکانات مکمل اور تین ہزار۴۷۵؍جزوی طور پر تباہ ہوئے۔زرعی املاک اور مویشی بہ گئے، این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ۱۲۱؍ بچے اور ۴۸؍خواتین بھی شامل ہیں، سیلاب اور بارشوں سے ۴۴۶؍لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں ۱۵۸؍مرد، ۱۰۷؍خواتین اور ۱۸۱؍بچے شامل ہیں۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button