متفرق

اگر ابھی بھی دنیا اصلاح کی طرف توجہ کرے تو اللہ تعالیٰ اسے مصیبتوں سے نکال سکتا ہے

حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۳؍ستمبر ۲۰۲۴ء میں دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: میں دعاؤں کی طرف توجہ دلاتا رہتا ہوں، اس طرف بہت توجہ رکھیں۔ اللہ تعالیٰ ہمارے ایمانوں کو مضبوط کرے، ہر جگہ، ہر ملک میں رہنے والے احمدی کو، بنگلہ دیش میں، پاکستان میں، دوسری جگہوں پر اور ہر شر سے ہر احمدی کو بچائے۔ اور دنیا کو بھی جس آگ میں پڑ رہی ہے اور بڑی تیزی سے جانے کی کوشش کر رہی ہے اس سے دنیا کو بھی بچائے۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائے۔

اللہ تعالیٰ سب طاقتوں کا مالک ہے۔ اگر ابھی بھی یہ لوگ اصلاح کی طرف توجہ کریں تو اللہ تعالیٰ ان کو مصیبتوں سے نکال سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کرے کہ ان کو عقل اور سمجھ آجائے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button