متفرق

املی ،آلو بخارا اور مختلف اقسام کی چٹنیاں

مختلف اقسام کی چٹنیاں بنانے کےلیے مصالحہ

اجزا

آمچور ۲۵۰گرام
ٹاٹری ۲۵گرام
دھنیا خشک ۱۲۵گرام
ثابت سرخ مرچ گول ۱۲۵گرام
نمک ۲ چمچ
تیز پات ۱۰۰گرام
سفید زیرہ ۱۲۵گرام
دارچینی ۵ٹکڑے بڑے
چھوٹی الائچی ۱۰دانے
بڑی الائچی ۱۰دانے
لونگ ۱۰دانے
کالی مرچ ۱۲۵گرام
میتھی دانہ ۲۵گرام
اجوائن ۲چمچ
ہینگ ۲۵گرام
سونف ۱۲۵گرام
خشک پودینہ ۲۵گرام
چینی حسب ضرورت

ترکیب

تمام مصالحہ جات کو سوائے آمچور اور ٹاٹری کے روسٹ کرلیں۔پھرانہیں بلینڈر میں بلینڈ کرلیں اور ٹاٹری اور آم چور شامل کرکے ایک صاف سُتھری شیشے کی بوتل میں بھر لیں۔ہر قسم کی چٹنی کےلیے مصالحہ تیار ہے۔

آم چور بنانے کا طریقہ

آدھ کلو کچے آم لےکر دھولیں اور خشک کرلیں۔ پھر آم کےچھلکےاتارکر کدو کش کرلیں اور دھوپ میں سکھالیں۔سوکھ جانے پربلینڈ کرلیں اور جار میں بھر کر محفوظ کرلیں۔

آلو بخارے کی چٹنی

آدھ کلو آلو بخارا پکاہوا خرید لیں اور اچھی طرح دھوکر گرم پانی میںدس منٹ کے لیے اُبال لیں بعدہ اس کاچھلکا اتار کراور گٹھلی نکال کر ایک بلینڈ ر میں ڈالیں۔ دو کپ سونف اور مصالحہ جات چھ چمچ ڈال کر بلینڈ کرلیں پھر اس مکسر کومٹی یا شیشےکےبرتن میں پکالیں۔جب گاڑھا ہوجائے تو چاروں مغز ڈالیں اور اتارکر ٹھنڈا کرلیں۔ٹھنڈا ہوجانےکے بعد صاف ستھرے جار میں ڈال کر محفوظ کرلیں۔

املی کی چٹنی

آدھ کلو املی کسی مٹی یا شیشے کے برتن میں دھو کر آدھ کلو پانی میں ڈال کر بھگودیں۔دوگھنٹے بھگونے کے بعداچھی طرح مسل کرچھان لیں۔مسلنے کے وقت ہاتھوں پر گلوز پہن لیں۔پھر املی کےگودے کو مٹی کی ہانڈی میں چھ چمچ مصالحہ میں ڈال کر پہلے تیز آنچ پھر ہلکی آنچ پر تیس منٹ پکائیں۔گاڑھی ہونے پراتار لیں۔جب اچھی طرح ٹھنڈی ہوجائےتو جار میں بھر لیں۔بعض بہنیں کھٹی میٹھی چٹنی کھاناپسند کرتی ہیں۔جب مصالحہ ڈالیں تو دو چمچ چینی یاشکر یاشہدڈال کرپکالیں۔

اسی طرح خوبانی ،کچے آموں ، ٹماٹر،آڑو ،سبز مرچ، سرخ مرچ اور خشخاش کی چٹنی بھی بنائی جاسکتی ہے۔اسی طرح ادرک، پیاز اور لہسن سکھاکر بلینڈ کرلیں اور اپنی پسند کے مطابق چٹنی والے مصالحہ میں مکس کرکے مختلف چٹنیو ںمیں استعمال کرسکتی ہیں۔

(مرسلہ: طیبہ طاہرہ )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button