یورپ (رپورٹس)

اجتماع مجلس اطفال الاحمدیہ ہالینڈ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس اطفال الاحمدیہ ہالینڈ کو مورخہ ۱۰؍اگست بروز ہفتہ اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ رجسٹریشن کے بعد صبح پونے دس بجے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مکرم سعید احمد جٹ صاحب صدر مجلس خدام الاحمدیہ نے لوائے خدام الاحمدیہ جبکہ مہتمم اطفال مکرم عبد اللہ نعمان سعید صاحب نے قومی پرچم لہرایا۔

پہلے اجلاس کا آغاز صدر مجلس کی زیرصدارت تلاوت قرآن کریم، عہد اور نظم سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم صدر صاحب نے افتتاحی تقریر میں شاملین کو انبیاء کی قربانیوں کے حوالے سے چند نصائح کیں اور دعا کروائی۔

اس کے بعد مقابلہ تلاوت قرآن کریم اور نظم ہوا جس کے لیے تین گروپس بنائے گئے۔ دوپہر کے کھانے اور نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد مقابلہ تقریر اور مقابلہ اذان ہوا۔ ایک مختصر وقفہ کے بعد مقابلہ حفظ القرآن ہوا جس کے بعد تمام اطفال نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں دعائیہ خطوط لکھے۔

بعدہٗ شام سات بجے اختتامی اجلاس کی کارروائی کا آغاز مکرم ہبة النورVerhagenصاحب امیر جماعت احمدیہ ہالینڈ کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم، عہد اور قصیدہ سے ہوا۔ اجتماع کی رپورٹ کے بعد انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس سال علم انعامی کی حقدار مجلس ایمسٹرڈم ساؤتھ ایسٹ قرار پائی۔ بارک اللّٰہ لھم۔ مکرم نعیم احمد وڑائچ صاحب مبلغ انچارج ہالینڈنے شاملین اجتماع کو ان تین بنیادی باتوں کی طرف توجہ دلائی: نماز، قرآن کریم کی تلاوت اور بڑوں کا احترام۔

بعد ازاں مکرم امیر صاحب نے تعلق باللہ مضبوط کرنے کی یاددہانی کروائی۔ دعا کے ساتھ اس اجتماع کا اختتام ہوا جس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اجتماع پر کُل حاضری ۱۵۱؍رہی۔

(رپورٹ: عدیل باسم ۔نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button