افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ Gbarpoluکاؤنٹی، لائبیریا میں ریفریشر کورس برائے ائمہ کرام کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۸؍اگست ۲۰۲۴ء کو جماعت احمدیہ Gbarpoluکاؤنٹی لائبیریا کو ریفریشرکورس برائے ائمہ کرام کے انعقاد کی توفیق ملی۔ الحمدللہ

ریفریشر کورس کا اہتمام جماعت Duklay Village میں کیا گیا جس میں کُل گیارہ جماعتوں سے ائمہ کرام نے شمولیت کی۔

کورس کا آغاز دوپہر ساڑھے بارہ بجے تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد خاکسار (مبلغ سلسلہ) کوایک احمدی امام کا مقام اور فرائض، سلام کہنے کی عادت کو اپنانے، اپنا تعارف بطور احمدی مسلمان کروانے، اپنے بچوں کی شادیاں احمدی گھرانوں میں کرنے اوروفات مسیح جیسےموضوعات پر قرآن کریم، احادیث، ارشادات مبارکہ حضرت اقدس مسیح موعودؑ و خلفائے سلسلہ اور سلسلہ کی تعلیمات کی روشنی میں گفتگو کرنے کی توفیق ملی۔

نماز ظہر اور کھانے کے وقفہ کے بعد سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا جو نماز عصر تک جاری رہا۔ اس پروگرام میں ائمہ کرا م کے علاوہ مقامی احباب و خواتین اور چند غیر از جماعت مہمانوں نے بھی شرکت کی جن کی مجموعی تعداد ۳۷؍رہی۔

اللہ تعالیٰ اس ریفریشرکورس کے مثبت نتائج پیدا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ : فرخ شبیر لودھی۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button