یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ ہالینڈ کی چیریٹی واک ۲۰۲۴ء

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ ہالینڈ کی چیریٹی واک مورخہ ۱۱؍اگست۲۰۲۴ء بروز اتوار بیت العافیت المیرے میں منعقد ہوئی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

پروگرام کے مطابق واک کا فاصلہ ۱۱.۴؍کلومیٹر تھا جس کا نقطہ آغاز بیت العافیت تھا۔ احباب کو جنگل کے ایک علاقے سے گزرتے ہوئے ’خوئمیر‘ نامی جھیل کی طرف جانا تھا۔ واک کا درمیانی مقام جھیل کے ساتھ ایک بندرگاہ تھی۔ یہاں سے احباب کو واپس مسجد کی طرف واک کرنا تھی۔ راستے میں تین ریفریشمنٹ پوائنٹس بنائے گئے تھے۔

مورخہ ۱۱؍اگست کو شرکاء صبح ساڑھے نو بجے کے بعد پہنچنا شروع ہوگئے تھے جن کا استقبال چائے اور ریفریشمنٹ سے کیا گیا۔

افتتاحی اجلاس:افتتاحی اجلاس کا آغاز صبح گیارہ بجے مکرم داؤد اکمل صاحب صدر مجلس کی صدارت میں تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد صدر صاحب نے چند افتتاحی کلمات کہے۔ مزید برآں ماڈل ولیج فنڈ ریزنگ مہم کے کوآرڈینیٹر مکرم طاہر محمود صاحب نے ایک مختصر گفتگو بطور حوصلہ افزائی کی۔ آخر میں شرکاء کو چند ہدایات دی گئیں۔ دعا کے ساتھ اس اجلاس کا اختتام ہوا۔

واک:افتتاحی اجلاس کے معاً بعد واک کی تیاریاں شروع ہوئیں۔ واک کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے چار گروپ تشکیل دیے گئے،ہر گروپ میں ۲۰؍شرکاء تھے۔ ہر گروپ کو راہنمائی کی غرض سے ایک راہنما اور ایک معاون تفویض کیا گیا۔ واک پونے بارہ بجے شروع ہوئی اور سہ پہر اڑھائی بجے ختم ہوئی۔ واک مکمل کرنے والے افراد کو میڈل دیے گئے۔ واک کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ نماز ظہر و عصر کی ادا ئیگی کے بعد پروگرام کا اختتام دعاسے ہوا۔

اس واک میں کُل حاضری ۱۵۳؍رہی جن میں سے ۸۳؍احباب نے واک میں شرکت کی اور اس دن کی مجموعی فنڈ ریزنگ ۱۶؍ہزار ۴۰۰؍یوروز رہی۔ الحمدللہ

اشاعت:مقامی اخبار ’المیرے دیزے ویک‘ نے دو مضامین شائع کیے، ایک پروگرام کے افتتاح سے پہلے ۸؍اگست کو اور دوسرا ۱۴؍اگست کو۔ یہ ایک مفت اخبار ہے جو المیرے کے تمام گھروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ اس اخبار کی کوریج تقریباً ۹۸؍ہزار افراد تک ہے۔

(رپورٹ: عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button