افریقہ (رپورٹس)

طلبہ جامعۃ المبشرین برکینا فاسو کی مکرم امیر صاحب گھانا کے ساتھ ایک یادگار تربیتی نشست

جامعۃ المبشرین برکینافاسو میں طلبہ کی تربیت کے لیے مختلف سیمینارز اور پروگرام ترتیب دیے جاتے ہیں۔ علمائے سلسلہ کی تقاریر اور بزرگان سلسلہ سے تعارف و ملاقاتیں بھی اس پروگرام کا حصہ ہیں۔ ماہ جون میں برکینا فاسو کے دورے پر آنے والے معزز مہمان مولانا نور محمد بن صالح صاحب امیر جماعت احمدیہ گھانا کے ساتھ طلبہ جامعۃ المبشرین کی ایک خوبصورت نشست منعقد ہوئی۔ اس نشست کا احوال درج ذیل ہے۔

مورخہ ۱۱؍جون ۲۰۲۴ء کو مکرم امیر صاحب کے ساتھ جامعہ کے ہال میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں تلاوت قرآن کریم کے بعد خاکسار (پرنسپل جامعۃ المبشرین ) نے امیر صاحب کا تعارف پیش کیا۔ اس کے بعد امیر صاحب نے اپنی تقریر میں طلبہ کو نصائح کرتے ہوئے جامعہ کے نظم و ضبط اور حصول علم دین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

دعا کے ساتھ اس پروگرام کا اختتام ہوا اور پھر امیر صاحب کی خدمت میں جامعۃ المبشرین کا فریم شدہ لوگو(logo) بطور یادگار پیش کیا گیا جسے آپ نے بہت پسند کیا۔

نماز مغرب و عشاء کی ادائیگی کے بعد جامعہ کے دفتر میں امیر صاحب کا ایک ویڈیو انٹرویو ریکارڈ کیاگیا جس میں آپ نے مبلغین کو عمومی نصائح کرتے ہوئے محنت اور دیانت سے اپنے کام سرانجام دینے کی طرف توجہ دلائی۔

اللہ تعالیٰ اس نشست کے بابرکت نتائج ظاہر فرمائے۔

(رپورٹ: چودھری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button