امریکہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ نیومارکیٹ، کینیڈا کے لیے اعزاز

مکرم عارف فہیم صاحب تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۲۶؍جون ۲۰۲۴ء کو کینیڈا کے صوبہ انٹاریو کے شہر نیومارکیٹ کے اولڈ ٹاؤن ہال میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایک فلاحی تنظیم Community & Home Assistance to Seniors نے خدام الاحمدیہ نیومارکیٹ کو ’’Home at Heart‘‘ انعام سے نوازا۔ انہیں یہ انعام ’’Run For Newmarket‘‘ کے ذریعہ تنظیم کی مدد کے لیے مجلس خدام الاحمدیہ کی مسلسل کاوشوں کی وجہ سے دیا گیا۔ خاکسار (چیئرمین “Run for Newmarket” ) نے یہ ایوارڈ وصول کرنے کی سعادت پائی کیا۔

اس تقریب میں ممبر ز آف کینیڈین پارلیمنٹ Terry Sheehanاور Tony Van Bynen کے علاوہ مقامی کونسلرز، کاروباری افراد اور عام شہری بھی شامل ہوئے۔ یہ اعزاز خدام کی بے لوث اور سخت محنت کا نتیجہ ہے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(مرسلہ:محمد سلطان ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button